{"title":"پھپھوندی کش ادویات","description":"\u003cp\u003eہماری پھپھوندی کش ادویات کی کلیکشن سے فصلوں کو نقصان دہ فنگل بیماریوں سے بچائیں۔ اس میں حفاظتی، علاجی اور سسٹمک فنجی سائیڈز شامل ہیں جو فیلڈ فصلوں، سبزیوں، پھلوں اور باغات کی بیماریوں پر قابو پاتی ہیں۔\u003c\/p\u003e\u003cp\u003eجھلساؤ، سفوفی پھپھوندی، کنگی اور پتوں کے دھبوں جیسے مسائل کے لیے قابلِ اعتماد حل تلاش کریں جو پودوں کو صحت مند رکھیں اور پیداوار بڑھائیں۔\u003c\/p\u003e","products":[{"product_id":"c-moon-72-wp","title":"C-Moon 72% WP","description":"\u003cdiv dir=\"rtl\" lang=\"ur\"\u003e\n  \u003cp\u003eزراعت --- زندگی\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسی-مون 72 فیصد ڈبلیو پی\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسی-مون 72 فیصد ڈبلیو پی دوا  طا قتور زہروں کا منفرد مرکب ہے جو اپنی سرائیت  پذیری اور ٹرانس لیمینر اثر کی بدولت فصلات کی بیماریوں کے خلاف حفاظتی (Protective) اور معالجاتی (Curative) دونوں طرح سے یکساں مؤثر ہے۔ یہ بارشی اور شدید موسم میں بھی اپنے اثرات برقرار رکھتا ہے۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسفارشات برائے استعمال\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eفصل | بیماریاں | مقدار فی ایکڑ\u003cbr\u003eآلو، ٹماٹر | پچھیتا  جھلسا ئو | 600 گرام\u003cbr\u003eخربوزہ، تربوز | روئیں دار پھپھوندی | 600 گرام\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eطریقہ استعمال: سی-مون 72 فیصد ڈبلیو پی کی مطلوبہ مقدار کو حسب ضرورت پانی میں خوب اچھی طرح ملا کر محلول تیار کرلیں۔ زہر سپرے کرنے کیلئے باریک پھوار والی ہالوکون نوزل استعمال کریں۔ سپرے سے پہلے کیلبریشن ضرور کریں تاکہ فی ایکڑ سپرے کرنے سے پہلے پانی کی صحیح مقدار معلوم ہو سکے۔ ہمیشہ زہرکی تجو یر کردہ مقدار زمین کی ساخت اور موسم کے مطابق استعمال کریں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eابتدائی طبی امداد: اگر بے احتیاطی کی وجہ سے اس کے زہر کازہر یلا  اثر ہو جائے تو فوراً ڈاکٹر کو بلائیں۔ اس دوران مریض کو سایہ دار جگہ پر لٹا دیں۔ زہر آلود کپڑے اتار دیں۔ جسم کے متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔ اگر زہر آنکھ میں چلا جائے تو آنکھوں کو صاف پانی سے اچھی طرح دھوئیں اور ضروری طبی امداد حاصل کریں۔ اگر زہر حلق میں چلا جائے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاشتراک: اس زہر کو بیشتر زرعی زہروں کے ساتھ ملا کر سپرے کر سکتے ہیں بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eتریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں۔ لہذا علامات کے مطابق علاج کریں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاستعمال سے پہلے پیکنگ پر درج ہدایات ضرور پڑھیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاحتیاطی تدابیر: سپرے کرتے وقت منہ اور آنکھوں کی حفاظت کریں اور زہر کو کپڑوں پر بھی نہ گرنے دیں کیونکہ زہر جلد کے ذریعے جذب ہو سکتی ہے۔ سپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ سپرے کرتے وقت ہوا کے رخ کا ضرور خیال رکھیں۔ سپرے شدہ کھیت میں کم از کم 24 گھنٹے تک نہ خود جائیں اور نہ جانوروں کو جانے دیں۔ آبی گزرگا ہوں اور تالابوں کو آلودہ نہ کریں۔ سپرے سے فارغ ہو کر پورے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔ زہر کے خالی پیکٹوں کو استعمال میں نہ لائیں۔ بلکہ ناقابل استعمال بنا کر پانی کے ذخیرے سے دور زمین میں گہرا گڑھا کھود کر دفن کردیں۔ محلول بناتے وقت اور سپرے کرتے وقت  دستا نے،حفاظتی چشمہ اور ماسک ضرور پہنیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eانتباہ: زہر کو بچوں، غیر ذمہ دار افراد، پالتو جانوروں، کھانے پینے کی اشیاء اور غلہ کے گوداموں سے دور مقفل رکھیں اور دی گئی ہدایات ضرور پڑھیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eگارنٹی: یہ زہر پیکنگ پر درج خصوصیات کے مطابق ہے اور مجوزہ استعمال کیلئے موزوں ہے۔ چونکہ زہر کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے ہم صرف اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں۔تا ہم غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان اور تقسیم کنندگان پر ہرگز نہ ہوگی۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ: 7-14 دن\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eبچوں کی پہنچ سے دور رکھیں\u003cbr\u003eصرف زرعی استعمال کیلئے\u003cbr\u003eپھپھوندی کش زرعی زہر،\u003cbr\u003eیہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"PLANT 4LIFE","offers":[{"title":"600g","offer_id":51607871193334,"sku":"01011160001","price":875.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0809\/2388\/5814\/files\/C-moon.png?v=1789035130"},{"product_id":"maidian-56-sc","title":"MAIDIAN 56% SC","description":"\u003cdiv dir=\"rtl\" lang=\"ur\"\u003e\n  \u003cp\u003eزراعت --- زندگی\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eمیدیئن\u003cbr\u003e56 فیصد ایس سی\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eمیدیئن ایک منفرد طریقہ کار رکھنے والا سراےئیت پذیر پھپھوندی کش زہر ہے جو کہ دو طا قتور پھپھوندی کش زہروں کا شاندار مرکب ہے۔ میڈ ن ٹماٹر کی فصل میں اگیتا جھلسا ئو کو حفا ظتی (Preventive) اور معالجاتی (Curative) دونوں طریقوں سے کنٹرول کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔ میڈ ن پودے میں داخل ہو کر پھپھوندی کی نشوونما کو روک کر اس کی تلفی کا باعث بنتا ہے اور پودے کے اندر بیماری کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔ میڈن فصل کو سرسبز شاداب اور پیداوار میں یقینی اضافہ کا باعث بنتا ہے۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسفارشات برائے استعمال\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eفصل | بیماری | مقدار\u003cbr\u003eٹماٹر | اگیتا جھلساؤ | 250-350 ملی لیٹر فی 100 لیٹر پانی\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eہدایات برائے استعمال: پانی کی مقدار 100-120 لیٹر فی ایکڑ استعمال کریں۔ کسی موزوں سپرے مشین سے فصل پر اچھی طرح سپرے کریں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eطریقہ استعمال: کسی بھی ہاتھ سے چلنے والی (پینڈٹ نیپ سیک) یا ٹریکٹر بوم اسپریئر سےاسپر ے کیا جا سکتا ہے۔ زہر کی مطلوبہ مقدار ضرورت کے مطابق پانی میں ڈال کر محلول بنائیں۔ تیار شدہ محلول کو اس طرح سپرے کریں کہ زہر پودوں کے تمام حصوں تک یکساں پہنچ سکے۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eمحلول تیار کرنے کا طریقہ: سپرے سے پہلے اس بات کا تعین کریں کہ ایک ایکڑ میں کتنی ٹینکیاں درکار ہیں۔ (مشین کی کیلیبر یشن کریں) آپ ایک ایکڑ میں جتنی ٹینکیاں استعمال کریں گے اتنےمگ ایک بالٹی میں پانی ڈالیں۔ زہر کی صحیح فی ایکڑ مقدار پیمانے سے ناپ کر  اس بالٹی میں ڈالیں اور کسی  ساف لکڑی  یا ڈنڈے سےاچھی طرح ہلائیں۔ سپرے مشین کی ٹینکی میں آدھا پانی بھریں اور پھر ایک مگ پانی بالٹی سے نکال کر اس میں ڈال دیں۔ ٹینکی کو مطلوبہ نشان تک پانی سے بھریں اور اچھی طرح ہلائیں۔ محلول سپرے کرنے کے لئے تیار ہے۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاسٹوریج: زہر کو محفوظ مدت استعمال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے۔ زہر کو اصل پیکنگ میں سورج کی روشنی اور آگ سے دور اور الگ جگہ پر رکھا جائے۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاشتراک: اس زہر کو دوسرے زہروں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بشرطیکہ وہ اسا سی نوعیت کی نہ ہوں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eابتدائی طبی امداد: زہر کے غلط استعمال یا بے احتیاطی کے باعث حادثے کی صورت میں ڈاکٹر سے  رجوع کریں۔ اس دوران مریض کو کھلی ،سایہ دار جگہ پر لٹا دیں۔ اس کا جسم گرم رکھیں۔ زہر آلود کپڑے اتار کر جسم کے متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے دھوئیں۔ اگر زہر آنکھوں میں پڑ جائے تو صاف پانی سے آنکھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eگارنٹی: زہر پیکنگ پر درج خصوصیات کے مطابق ہے اور مجوزہ استعمال کے لئے موزوں ہے۔ چونکہ زہر کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے ہم اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ تاہم غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان، تقسیم کنندگان یا نمائندگان پر ہرگز نہ ہوگی۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسپرے اور برداشت کا درمیانی وقفہ: 7 دن\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاحتیاطی تدابیر: استعمال سے پہلے لیبل ضرور پڑھیں۔ زہر کو کھا نے  پینے کی چیزون جانوروں کے چارہ جا ت کیساتھ سٹور نہ کریں۔ زہر کو اس کی اصل پیکنگ میں ٹھنڈی خشک اور ہوا دار جگہ پر اسٹور کریں۔ زہر کو آگ سے دور رکھیں اور براہ راست سورج کی روشنی سے دور رکھیں۔ سپرے کا محلول بناتے وقت یا سپرے کے دوران تمباکو نوشی نہ کریںاور نہ ہی کچھ کھائیں۔ سپرے کے دوران حفاظتی لباس  اور جوتے پہنیں علا وہ ازیں آنکھون اور ہا تھوں کی حفا ظت کیلئے عینک اور دستا نوں کا استعمال کریں۔ ہواکی  سمت کے مخالف سپرے نہ کریں۔ زہر کو پانی کے تا لاب اور ندی نالوں سے دور رکھیں۔ سپرے کے فوراً  بعداچھی طرح نہائیں اور کپڑے تبدیل کریں۔ زہر کی خالی پیکنگ کو دوبارہ استعمال نہ کریں۔ زہر کی خالی پیکنگ کو پانی کے ذخائر سے دور زمین میں گہرا دفن کریں۔ سپرے شدہ کھیت میں کم از کم 24 گھنٹے خود نہ جائیں اور جانوروں کو بھی جانے نہ دیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eپھپھوندی کش زرعی زہر\u003cbr\u003eبچوں کی پہنچ سے دور رکھیں\u003cbr\u003eصرف زرعی استعمال کیلئے\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eزہر ہے احتیاط سے استعمال کریں\u003cbr\u003eاستعمال سے پہلے بوتل اچھی طرح ہلائیں\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"PLANT 4LIFE","offers":[{"title":"250ml","offer_id":51607876796662,"sku":"01020570003","price":708.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0809\/2388\/5814\/files\/MAIDIAN_56_SC.png?v=1789035425"},{"product_id":"kasu-cop-36-sc","title":"KASU COP 36% SC","description":"\u003cdiv dir=\"rtl\" lang=\"ur\"\u003e\n  \u003cp\u003eکاسکوپ 36%SC\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eکاسکوپ ایک نئی کیمسٹری کا       وسیعح ا لا ثرپھپھوندی و بیکٹیریا کش زہر ون کا مکسچرہے۔ یہ اپنے بہترین حفاظتی اور معا لجا تی  اثرات کی بدولت بیماریوں کانہ صرف مؤثر خاتمہ کرتا ہے بلکہ انہیں مزید پھیلنے سے بھی روکتا ہے۔\u003cbr\u003eکاسکوپ کو مختلف فصلات مثلاً دھان، سبزیات اور باغات کی بیماریوں کے خلاف بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسفارشات برائے استعمال\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eفصل | بیماری | مقدار فی ایکڑ\u003cbr\u003eسٹرس\u003cbr\u003eسٹرس کینکر\u003cbr\u003e330-415 ملی لیٹر\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eہدایات برائے استعمال: پانی کی مقدار 100 تا 120 لیٹر فی ایکڑ استعمال کریں۔ کسی  موزوں اسپرے مشین سے فصل پر اچھی طرح سپرے کریں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eطریقہ استعمال: کسی بھی ہاتھ سے چلنے والی (پینڈنیپ سیک) یا  ٹر یکٹر بوم اسپر ئر سے اسپرے جا سکتا ہے۔ زہر کی مطلوبہ مقدار ضرورت کے مطابق پانی میں ڈال کر محلول بنائیں۔ تیار شدہ محلول کو اس طرح سپرے کریں کہ زہر پودوں کے تمام حصوں تک یکساں پہنچ جائے۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eمحلول تیار کرنے کا طریقہ: سپرے سے پہلے اس بات کا یقین کریں کہ ایک ایکڑ میں کتنی ٹینکیا ں درکار ہیں۔ (مشین کی کیلیبر یشن کریں) آپ ایک ایکڑ میں جتنی پیکیاں استعمال کریں گے اتنے  مگ ایک بالٹی میں پانی ڈالیں۔ زہرکی صحیح   فی ایکڑ مقدار پیمانے سے ناپ کر اس  بالٹی میں ڈالیں اور کسی صاف لکڑی یا ڈنڈے سے اچھی طرح ہلائیں۔ا سپرے مشین کی ٹینکی میں آدھا پانی بھریں اور پھر ایک مگ پانی بالٹی سے نکال کر اس میں ڈال دیں۔ ٹینکی کو مطلوبہ نشان تک پانی سے بھریں اور اچھی طرح ہلائیں۔ محلول سپرے کرنے کیلئے تیار ہے۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاحتیاطی تدابیر: سپرے سے پہلے لیبل ضرور پڑھ لیں۔ سپرے صرف تربیت یافتہ افراد ہی کریں۔ سپرے کے دوران حفاظتی لباس اور جوتے پہنیں۔ عینک اور دستانوں کا استعمال کریں۔ سپرے کے فوراً بعد نہائیں اور کپڑے تبدیل کریں۔ سپرے میں استعمال شدہ کپڑوں کو گھریلو کپڑوں سے الگ دھوئیں۔ ہوا کے مخالف سمت سپرے نہ کریں۔ دوران سپرے کھانے، پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ ہا لوکون نوزل استعمال کریں۔ سپرے شدہ کھیت میں کم از کم 24 گھنٹے خود نہ جائیں نہ جانوروں کو جانے دیں۔ آنی  گزر گا ہون اور تا لا بون کوآلودہ نہ کریں۔ سپرے کے بعد خالی بوتلوں کو جلا دیں یا زمین میں گہرا دفن کر دیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eنمونہ لینے سے پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلائیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاستعمال سے پہلے بوتل اچھی طرح ہلائیں۔\u003cbr\u003eاستعمال سے پہلے لیبل ضرور پڑھ لیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاحتیاط: زہر کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ سپرے کرنے سے پہلے ہدایات ضرور پڑھ لیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eابتدائی طبی امداد: اگر بے احتیاطی کی وجہ سے اس کا زہر اثر ہو جائے تو فوراً ڈاکٹر کو بلائیں۔ اس دوران مریض کو سایہ دار جگہ پر لٹا دیں، تمام زہر آلود کپڑے اتار دیں، جسم کے متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eگارنٹی: یہ زہر لیبل پر درج خصوصیات کے مطابق اور مجوزہ استعمال کے لئے موزوں ہے۔ چونکہ زہر کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے ہم صرف اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ تمام غلط طریقے سے استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان یا نمائندگان پر ہرگز نہ ہوگی۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاشتراک: دوسرے زرعی زہر کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ 21 دن\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eزرعی استعمال کے لئے\u003cbr\u003eبچوں کی پہنچ سے دور رکھیں\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"PLANT 4LIFE","offers":[{"title":"200ml","offer_id":51607877484790,"sku":"01020860002","price":1000.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0809\/2388\/5814\/files\/KASU_COP_36_SC.png?v=1789035453"}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0809\/2388\/5814\/collections\/fungicide_a.png?v=1783582977","url":"https:\/\/ygkonnect.com\/ur\/collections\/fungicide.oembed","provider":"YG Konnect","version":"1.0","type":"link"}