ABAMECTIN 1.8% EC
Rs.667
مصنوعات کی تفصیل
تفصیل اور ہدف
ایبامیکٹن 1.8 فیصد ای سی
ایبامیکٹن 8.1 فیصد ای سی گلائی کوسائیڈ گروپ سے تعلق رکھنے والی ایک نئی اور منفرد کیڑے مار زہر ہے جس کا موثر جز ایبا میکٹن بی ون اور ایبا میکٹن بی ٹو کی آمیزش سے تیار کی جاتی ہے۔ ایبامیکٹن 8.1 فیصد ای سی اپنے لمسی اور خوردنی اثر کی بدولت کیڑوں کے اعصابی نظام کو مفلوج کر دیتی ہے جس کی وجہ سے کیڑے کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں اور غیر متحرک ہو جاتے ہیں۔ زہر پاشی کے بعد فصل کا نقصان فوری طور پر رک جاتا ہے اور کیڑے تین سے چار دن میں بھوک پیاس کی وجہ سے مر جاتے ہیں مزید یہ کہ اس کے سپرے سے فصل پر کوئی مضر اثرات نہیں پڑتے بلکہ فصل بھرپور اور صحت مند ہوجاتی ہے۔
سفارشات برائے استعمال
فصل | نقصان دہ کیڑے | مقدار فی ایکڑ
کپاس | ٹینڈے کی سنڈیاں | 400 ملی لیٹر
طریقہ استعمال: سب سے پہلے کیلیبریشن کے ذریعے فی ایکڑ پانی کا تعین کریں۔ اس کے بعد سپرے ٹینک کو آدھا بھر لیں اب اس میں ایبامیکٹن 8.1 فیصد ای سی کی مجوزہ مقدار ڈالیں اور سپرے ٹینک کو مطلوبہ مقدار تک بھر لیں۔ سپرے اس طرح کریں کہ یہ پودے کے تمام حصوں تک پہنچ جائے اور پتوں سے نیچے نہ ٹپکے۔ سپرے کیلئے ہائی والیوم نوزل استعمال کریں۔
گارنٹی: یہ زہرلیبل پر درج خصوصیات کے مطابق ہے اور مجوزہ استعمال کے لئے موزوں ہے چونکہ ز ہر کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے ہم صرف اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں تاہم غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان، تقسیم کنندگان یا نمائندگان پر ہرگز نہ ہوگی۔
انتباہ: زہر کو بچوں، پالتو جانوروں اور کھانے پینے کی اشیاء سے دور رکھیں اور دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
تریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں ہے۔ ڈاکٹر صاحبان مریض کی علامات کے مطابق علاج کریں۔
اسٹوریج: زہر کو مقررہ میعاد استعمال تک سٹور کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ دی ہوئی گائیڈ لائن کے مطابق زہر کو اس کی اصلی پیکنگ میں سورج کی روشنی، گرمی اور نمی سے دور اور الگ جگہ پر سٹور کیا جائے۔
احتیاطی تدابیر: سپرے کرتے وقت ناک، منہ اور آنکھوں کی حفاظت کریں اور زہر کو کپڑوں اور جسم پر گرنے نہ دیں۔ سپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ محلول بناتے اور سپرے کرتے وقت دستانے، حفاظتی چشمہ اور ماسک پہنیں۔ تمام زرعی زہروں کو بچوں کی پہنچ، غیر متعلقہ افراد، پالتو جانوروں اور کھانے پینے کی اشیاء سے دور تا لے میں رکھیں۔ سپرے سے فارغ ہو کر پورے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔ زہر کی خالی بوتلوں کو استعمال میں نہ لائیں بلکہ ناقابل استعمال بنا کر پانی کے ذخیرے سے دور زمین میں گہرا دفن کر دیں۔
ابتدائی طبی امداد: زہر کے غلط استعمال یا بے احتیاطی کے باعث حادثے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اس دوران مریض کو کھلی سایہ دار جگہ پر لٹا دیں۔ اس کا جسم گرم رکھیں زہر آلود کپڑے اتار دیں اور جسم کے متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے دھوئیں۔ اگر زہر آنکھوں میں پڑ جائے تو صاف پانی سے آنکھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔
سپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ 14 دن
یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں
کیڑے مار زرعی زہر
صرف زرعی استعمال کے لئے
نمایاں مصنوعات
پاکستانی حالات کے لیے ماہرین کا انتخاب۔
اس سیزن اپنی کپاس کی فصل کو محفوظ بنائیں۔
ہمارے مکمل کپاس IPM پیکج پر بنڈل بنائیں اور 30% تک بچائیں — کیڑے مار ادویات، فولیئر غذائیت اور ماہرانہ شیڈول۔