{"product_id":"alfie-20-sg","title":"Alfie + 20% SG","description":"\u003cdiv dir=\"rtl\" lang=\"ur\"\u003e\n  \u003cp\u003eایلفی + 20 فیصد ایس جی\u003cbr\u003eایلفی + 20 فیصد ایس جی دنیا بھر کا آزمودہ نیوکیمسٹری کیڑے مار زہر ہے جو کہ طاقتور گروپ نیوکونٹینائیڈ (Neonicotinoid) سے تعلق رکھتا ہے۔ ایلفی + 20 فیصد ایس جی اپنے منفرد طریقہ اثر سرایت پذیری (Systemic)، لمسی (Contact)، اور شکمی (Stomach) سے رس چوسنے والے کیڑوں خاص طور پر سبز تیلا، تھرپس اور سفید مکھی کو کنٹرول کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔\u003cbr\u003eایلفی + 20 فیصد ایس جی کیڑوں کے خلاف مؤثر اور دیرپا کنٹرول فراہم کرتا ہے۔ ایلفی + 20 فیصد ایس جی فصل سے بہترین مطابقت رکھتا ہے اور فصل کو سرسبز و شاداب اور قدرتی حالت میں برقرار رکھتا ہے اور پیداوار میں یقینی اضافہ کا باعث بنتا ہے۔\u003cbr\u003eسفارشات برائے استعمال\u003cbr\u003eفصل\tنقصان دہ   کیڑے\t                                مقدار فی ا    یکڑ\u003cbr\u003eکپاس\tجیسڈ، تھرپس، سفید مکھی\t100 گرام\u003cbr\u003eطریقہ استعمال: کسی بھی ہاتھ سے چلنے والی (ہینڈ نیپ سیک) یا ٹریکٹر بوم اسپر یئر سے اسپرے کیا جا سکتا ہے۔ زہر کی مطلوبہ مقدار کو ضرورت کے مطابق پانی میں ڈال کر محلول بنائیں۔\u003cbr\u003eتیار شدہ محلول کو اس طرح اسپرے کریں کہ زہر پودوں کے تمام حصوں تک یکساں پہنچ جائے۔\u003cbr\u003eاحتیاطی تدابیر: استعمال سے پہلے لیبل ضرور پڑھ لیں۔ زہر کو کھانے پینے کی چیزوں اور جانوروں کے چارہ جات کے ساتھ سٹور نہ کریں۔ زہر کو اس کی اصل پیکنگ میں ٹھنڈی خشک اور ہوا دار جگہ پر آگ سے دور سٹور کریں۔ سپرے کا محلول بناتے وقت یا سپرے کے دوران تمباکو نوشی نہ کریں اور نہ ہی کچھ کھائیں۔ سپرے کے دوران حفاظتی لباس اور جوتے پہنیں علاوہ ازیں آنکھوں اور ہاتھوں کی حفاظت کیلئے دستانوں اور عینک کا استعمال کریں۔ ہوا کی مخالف سمت سپرے نہ کریں۔ زہر کو پانی کے تالاب اور ندی نالوں سے دور رکھیں۔ سپرے کے فوراً بعد نہائیں اور کپڑے تبدیل کریں۔ سپرے شدہ کھیت میں کم از کم ۲۴گھنٹے تک خود بھی نہ جائیں اور جانوروں کو بھی نہ جانے دیں۔\u003cbr\u003eاسٹوریج: زہر کو مقررہ معیار استعمال تک اسٹور کیا جاسکتا ہے۔ بشرطیکہ زہر کو اس کی اصل پیکنگ میں سورج کی روشنی اور نمی سے دور ہوا دار جگہ پر رکھا جائے۔\u003cbr\u003eاشتراک: اس زہر کو دوسرے زہروں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بشرطیکہ وہ اساسی نوعیت کی نہ ہوں۔\u003cbr\u003eتریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں ہے۔ زہر کے اثر انداز ہونے کی صورت میں قریبی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ڈاکٹر حضرات علامات کے مطابق علاج کریں۔\u003cbr\u003eانتباہ: زہر کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ اسپرے کرنے سے پہلے ہدایات ضرور پڑھ لیں۔\u003cbr\u003eابتدائی طبی امداد: زہر کے غلط استعمال یا بے احتیاطی کے باعث حادثے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اس دوران مریض کو کھلی، سایہ دار جگہ پر لٹا دیں، اس کا جسم گرم رکھیں۔ زہر آلود کپڑے اتار کر جسم کے متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے دھوئیں۔ اگر زہر آنکھوں میں پڑ جائے تو صاف پانی سے آنکھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔\u003cbr\u003eگارنٹی: زہر پیکنگ پر درج خصوصیات کے مطابق ہے اور مجوزہ استعمال کے لئے موزوں ہے۔ چونکہ زہر کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے ہم اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ تا ہم   غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان، تقسیم کنندگان پر ہرگز نہ ہوگی۔\u003cbr\u003eسپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ 14 دن\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"PLANT 4LIFE","offers":[{"title":"100g","offer_id":51607873978614,"sku":"01012910001","price":250.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0809\/2388\/5814\/files\/Alife.png?v=1789035251","url":"https:\/\/ygkonnect.com\/ur\/products\/alfie-20-sg","provider":"YG Konnect","version":"1.0","type":"link"}