BIFENTHRIN 10% EC
Rs.1,375
مصنوعات کی تفصیل
تفصیل اور ہدف
بائی فینتھرین
10 فیصد ای سی
بائی فینتھرین 10 فیصد ای سی کیڑے مار زہروں میں اپنی نوعیت اور کارکردگی کے لحاظ سے ایک منفرد زہر ہے جو کپاس کی سنڈیوں اور جُوئو ں کے کنٹرول کے لئے ایک نہایت موثر زہر ہے۔ اس کے علاوہ یہ د نیا میں دیگر فصلوں، پھلدار پودوں، آم، کینو اور سیب کے باغات پر اپنی انتہائی قلیل مقدار سے کیڑوں کو بہترین کنٹرول کرتی ہے۔ اس میں موجود فلورین اور باقی فائنل عنصر کی بدولت یہ دوسرے تمام پا ئر تھر ائیڈ سے مختلف ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے خلاف دشمن کیڑں میں قو ت مدافعت نہیں پائی جاتی۔ اس کا سخت گرمی ہو یا بارش دونوں صورتوں میں اثر زائل نہیں ہوتا۔ اس کو پانی میں ملا کر بوم یا نیپ سیک سپر ئیرسے اور آئل میں مِلا کر Spinning disc مشین سے اسپرے سے کیا جا سکتا ہے۔
طریقہ استعمال: کسی بھی کھیت سے چنے والی مشین سپرے سے استعمال کیا جا سکتا ہے اس کی مطلوبہ مقدار ضرورت کے مطابق پانی میں ڈال کر محلول بنائیں اور اس طرح سپرے کریں کہ تمام پودے زہر سے اچھی طرح تر ہو جائیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ اگر سپرے مشین جڑی بوٹیوں سے جوئی ہوئی ہو تو پہلے کپڑے سے اچھی طرح صاف کریں اور اس کے بعد اس کیڑے مار زہر کا سپرے کریں۔
احتیاطی تدابیر: سپرے سے پہلے لیبل ضرور پڑھ لیں۔ سپرے صرف تربیت یافتہ افراد کریں۔ سپرے کے دوران حفاظتی لباس اور جو تے پہنیں۔ عینک اور دستا نوں کا استعمال کریں۔ سپرے کے فوراً بعد نہا ئیں اور کپڑے تبد یل کریں۔ سپرے میں استعمال شُدہ کپڑوں کو گھر یلو کہڑعں سے الگ دھو ئیں ۔ہوا کے مخا لف سمت سپرے نہ کریں۔ دوران سپرے کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ہا لو کون نوزل استعمال کریں۔ سپرے شدہ کھیت میں کم از کم 24 گھنٹے خُود جا ئیں نہ جانوروں کو جانے دیں۔ آگ آبی گزر گا ہوں اور تالا بوں کو آ لودہ نہ کر یں۔ سپرے کے بعد خالی بوتلوں کو جلادیں یا زمین میں گہرا گڑ ھا کھود کر دفن کریں۔
گارنٹی: یہ زہر لیبل پر درج خصوصیات کے مطابق اور مجوزہ استعمال کے لئے موزوں ہے۔ چونکہ زہر کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے، اس لئے ہم صرف اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ تاہم غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان، تقسیم کنندگان یا نمائندگان پر ہرگز نہ ہوگی۔
تریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں ہے۔ ڈاکٹر صاحبان علامات کے مطابق علاج کریں۔
اشتراک: دوسرے زہروں کے ساتھ ملا کر بھی سپرے کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔
احتیاط: زہر کو بچوں، غیر متعلقہ افراد، پالتو جانوروں اور کھانے پینے کی اشیاء سے الگ اور دور رکھیں۔
نوٹ: اگر ضرورت پڑے تو 7 تا 10 دن کے وقفے سے دوبارہ سپرے کریں۔
سپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ 14 دن
سفارشات برائے استعمال
فصل | نقصان دہ کیڑے | مقدار فی ایکڑ
کپاس | چتکبر ی ،گلا بی ،امر یکن سنڈی، جیسڈ، سفید مکھی، مائٹس | 250 ملی لیٹر
ترشاوہ پھل | لیف مائنر | 250 ملی لیٹر
آم | پاپر | 250 ملی لیٹر
سیب | مائٹس | 250 ملی لیٹر
سٹوریج: ز ہر کو مقر رہ معیاد تک سٹور کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ زہر کو اس کی ا صل پیکنگ میں سورج کی روشنی، گرمی اور نمی سے دور رکھا جائے۔
کیڑے مار زرعی زہر
یہ زہر ہے اسے احتیاط سے استعمال کریں
صرف زرعی استعمال کے لئے
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں
نمایاں مصنوعات
پاکستانی حالات کے لیے ماہرین کا انتخاب۔
اس سیزن اپنی کپاس کی فصل کو محفوظ بنائیں۔
ہمارے مکمل کپاس IPM پیکج پر بنڈل بنائیں اور 30% تک بچائیں — کیڑے مار ادویات، فولیئر غذائیت اور ماہرانہ شیڈول۔