BUPROFEZIN 25% WP
Insecticide PLANT 4LIFE

BUPROFEZIN 25% WP

Rs.1,458

Pack Size
مجھے کتنی مقدار درکار ہے؟
اسٹاک میں
کیش آن ڈیلیوری، JazzCash، Easypaisa

مصنوعات کی تفصیل

تفصیل اور ہدف

جوانی 25 فیصد بپروفیزین

جوانی™ ایک خاص قسم کی کیڑے مار دوا ہے۔ جس کا تعلق نئی کیمسٹری سے ہے۔ یہ دوا انتہائی طاقتور (INSECT GROWTH INHIBITOR) ہے۔ یہ رس چوسنے والے کیڑوں کے علاوہ ان کے بچوں اور انڈوں کو بھی تلف کرتی ہے۔

جوانی™ خاص طور پر سفید مکھی کے بچوں (NYMPHS) کی بڑھوتری کی روک دیتی ہے اور بچے اگلی شکل (INSTAR) میں جانے سے پہلے ہی مر جاتے ہیں۔ جوانی™ ان رس چوسنے والے کیڑوں کے لئے بھی انتہائی مؤثر ہے جن میں دوسری ادویات کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہو چکی ہو۔ جوانی™ لمسی اور شکمی طریقے کے علاوہ سرائیت پذیر بھی ہے۔ یہ دوا انسانی زندگی اور ماحولیات پر اثر انداز نہیں ہوتی۔

سفارشات برائے استعمال

فصل | نقصان دہ کیڑے | مقدار دوا فی ایکڑ
کپاس | سفید مکھی، جیسڈ، ایلفڈز | 500 گرام
دھان | براؤن اور گرین ہاپر | 300 گرام

طریقہ استعمال: جوانی™ کو کسی بھی ہاتھ سے چلنے والی مشینی اسپرئیر سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔جوانی™ چونکہ پاؤڈر حالت میں ہے اس لئے اس کی سفارش کردہ مقدار کا اچھی طرح محلول بنائیں۔ سپرے ٹینک کو پانی سے آدھا بھریں۔ تیار شدہ محلول کو اس میں ڈال کر ٹینک کو پانی سے مقررہ حد تک بھریں اور پھر اس طرح اسپرے کریں کہ تمام پودے دوا سے اچھی طرح تر ہو جائیں۔

ہدایات برائے استعمال: اسپرے صرف تربیت یافتہ افراد ہی کریں۔ اسپرے کے دوران حفاظتی لباس اور جوتے پہنیں۔ عینک اور دستانوں کا استعمال کریں۔ اسپرے کے فوراً بعد نہائیں اور کپڑے تبدیل کریں۔ اسپرے میں استعمال شدہ کپڑوں کو گھر کے کپڑوں سے الگ دھوئیں۔ ہوا کے مخالف سمت اسپرے نہ کریں۔ اسپرے مشین جس سے جڑی بوٹی مار ادویات اسپرے کی گئی ہوں اس سے کیڑے مار ادویات اسپرے نہ کریں۔ دوران اسپرے کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ ہالوکون نوزل استعمال کریں۔ اسپرے شدہ کھیت میں کم از کم 24 گھنٹے نہ خود جائیں اور نہ جانوروں کو جانے دیں۔ آ بی گزرگا ہوں اور تالابوں کو آلودہ نہ کریں۔ اسپرے کے بعد خالی ساشوں کو جلا دیں یا زمین میں گہرا گڑھا کھود کر دفن کردیں۔

تریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں ہے۔ ڈاکٹر صاحبان علامات کے مطابق علاج کریں۔

ابتدائی طبی امداد: دوا آنکھوں میں پڑ جانے یا جسم کا کوئی حصہ زہر آلود ہونے کی صورت میں پانی کی وافر مقدار کے ساتھ اچھی طرح دھوئیں اور اگر دوا نظام تنفس میں چلی جائے تو مریض کو کھلی ہوا دار جگہ پر منتقل کریں۔ کپڑے اتار کر جسم کے متاثرہ حصہ کو صابن اور پانی سے دھوئیں۔ ڈاکٹر سے فوری رابطہ کریں اور دوا کی خالی پیکنگ ڈاکٹر کو مہیا کریں۔

انتباہ: دوا کو بچوں، غیر ذمہ دار افراد، پالتو جانوروں اور کھانے پینے کی اشیاء سے دور مقفل رکھیں اور دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

ضمانت: دوا کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے ہم صرف اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ تاہم غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری ہم پر ہرگز نہ ہوگی۔

اشتراک: اس دوا کو دوسری کیڑے یا پھپھو ندی کش ادویات کے ساتھ ملا کر سپرے کیا جا سکتا ہے۔ بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔

اسٹوریج: دوا کو مقررہ معیاد تک اسٹور کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ دوا کو اس کی اصل پیکنگ میں ہی سورج کی روشنی، گرمی و نمی سے دور رکھا جائے۔

سپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ 14 دن

Farmer using phone in field

اس سیزن اپنی کپاس کی فصل کو محفوظ بنائیں۔

ہمارے مکمل کپاس IPM پیکج پر بنڈل بنائیں اور 30% تک بچائیں — کیڑے مار ادویات، فولیئر غذائیت اور ماہرانہ شیڈول۔

اوسط جواب: 3 منٹ ہفتے کے ساتوں دن تصدیق شدہ زرعی ماہرین

اپنی زبان منتخب کریں

جس زبان میں دیکھنا چاہتے ہیں وہ منتخب کریں۔ آپ اسے کسی بھی وقت اوپر کی پٹی سے بدل سکتے ہیں۔

ڈیلیوری کہاں کریں؟

اپنے علاقے کی ڈیلیوری کا وقت دیکھنے کے لیے شہر منتخب کریں۔

شہر