C-lyfe 40% EC
Rs.650
مصنوعات کی تفصیل
تفصیل اور ہدف
سیلائف (40 فیصد ای سی)
سیلائف آرگینو فاسفیٹ (OP) گروپ میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی زہر ہےیہ لمسی اور شکمی اثر رکھنے کے علاوہ بھاپ (Fumigation) کی صورت میں چھپے ہوئے کیڑوں تک پہنچ کر انہیں تباہ کر دیتی ہے۔ سیلائف پودے کی مومی مادے (Wax Material) میں جذب ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے امریکن سنڈی اور دیگر سنڈیاں کہیں بھی نہیں پہنچ سکتیں۔
سفارشات برائے استعمال
فصل | نقصان دہ کیڑے | مقدار فی ایکڑ
کپاس | امریکن سنڈی، چتکبر ی سنڈی، گلابی سنڈی، تھرپس، جیسڈ، سفید مکھی، لشکری سنڈی اور ایفڈر | 1000 ملی لیٹر
گنا اور مکئی | بورر زار اور بگز| 1000 ملی لیٹر
احتیاطی تدابیر:
استعمال سے قبل لیبل پر درج ہدایات غور سے پڑھیں۔ زہر کو بچوں، غیر ذمہ دار افراد اور جانوروں کی پہنچ سے دور رکھیں۔
استعمال کے دوران حفاظتی لباس، دستانے اور چشمہ وغیرہ استعمال کریں۔ عام استعمال میں آنے والے آبی ذرائع اور کھانے پینے کی اشیاء سے دور رکھیں۔
دوا کے استعمال کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ سپرے شدہ کھیت میں تقریباً 24 گھنٹے تک نہ خود جائیں اور نہ جانوروں کو جانے دیں۔
تیز ہوا اور ہوا کے مخالف رخ سپرے یا چھٹہ نہ کریں۔ دوا کے استعمال کے بعد اچھی طرح نہائیں اور کپڑے تبدیل کریں۔
زہرکی خالی بوتلوں کو کسی دوسرے استعمال میں نہ لائیں اور ان کو زمین کی گہرائی میں دفن کریں۔
آنکھوں اور جسم کے دوسرے حصوں کو دوا سے بچائیں۔ آگ سے دور رکھیں۔
اشتراک: دوسرے کیڑے مار زرعی زہروں کے ساتھ ملا کر سپرے کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان کی خاصیت میں الکلی شامل نہ ہوں۔
گارنٹی: یہ زہر لیبل پر درج خصوصیات کے مطابق اور مجوزہ استعمال کے لئے موزوں ہے۔ چونکہ زہر کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے ہم صرف اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں۔
تاہم غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان، تقسیم کنندگان یا نمائندگان پر ہرگز نہ ہوگی۔
تریاق: ایٹروپین- PAM- اور 2PAMM ایٹروپین کے ساتھ ملا کر دی جا سکتی ہے۔
استعمال سے پہلے بوتل اچھی طرح ہلا لیں۔
زراعت --- زندگی
زہر آنکھوں میں گرنے کی صورت میں کم از کم پندرہ منٹ تک صاف پانی سے اچھی طرح دھوئیں ● بدن پر
گرنے کی صورت میں آلودہ کپڑے فوراً تبدیل کریں اور متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے اچھی طرح دھوئیں
ز ہر نگلنے کی صو رت میں مریض ا گر بیہو ش ہو تو اسے نہ منہ کے ذریعے کوئی چیز دیں نہ قے کروائیں
سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہونے کی صورت میں فو راً پریض کو ہوا دار جگہ پا لٹا ئیں اور مصنو عی تنفس فراہم کریں
فوراً ڈاکٹر کو بلائیں
مریض اگر ہوش میں ہو تو اسے صاف پانی سے کلی کروا کر چار کول ملا پانی پلا ئیں
مریض کو دودھ، گھی اورالکوحل ہر گز نہ دیں۔
زہر کا لیبل ڈاکٹر کو دکھائیں۔
سپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ: 21 دن
کیڑے مار زرعی زہر ، یہ زہر ہے احتیا ط سے استعمال کریں، بچوں کی پہنچ سے دُور رکھیں،سر ف زرعے استعمال کیلئے
نمایاں مصنوعات
پاکستانی حالات کے لیے ماہرین کا انتخاب۔
اس سیزن اپنی کپاس کی فصل کو محفوظ بنائیں۔
ہمارے مکمل کپاس IPM پیکج پر بنڈل بنائیں اور 30% تک بچائیں — کیڑے مار ادویات، فولیئر غذائیت اور ماہرانہ شیڈول۔