C-Moon 72% WP
Rs.875
مصنوعات کی تفصیل
تفصیل اور ہدف
زراعت --- زندگی
سی-مون 72 فیصد ڈبلیو پی
سی-مون 72 فیصد ڈبلیو پی دوا طا قتور زہروں کا منفرد مرکب ہے جو اپنی سرائیت پذیری اور ٹرانس لیمینر اثر کی بدولت فصلات کی بیماریوں کے خلاف حفاظتی (Protective) اور معالجاتی (Curative) دونوں طرح سے یکساں مؤثر ہے۔ یہ بارشی اور شدید موسم میں بھی اپنے اثرات برقرار رکھتا ہے۔
سفارشات برائے استعمال
فصل | بیماریاں | مقدار فی ایکڑ
آلو، ٹماٹر | پچھیتا جھلسا ئو | 600 گرام
خربوزہ، تربوز | روئیں دار پھپھوندی | 600 گرام
طریقہ استعمال: سی-مون 72 فیصد ڈبلیو پی کی مطلوبہ مقدار کو حسب ضرورت پانی میں خوب اچھی طرح ملا کر محلول تیار کرلیں۔ زہر سپرے کرنے کیلئے باریک پھوار والی ہالوکون نوزل استعمال کریں۔ سپرے سے پہلے کیلبریشن ضرور کریں تاکہ فی ایکڑ سپرے کرنے سے پہلے پانی کی صحیح مقدار معلوم ہو سکے۔ ہمیشہ زہرکی تجو یر کردہ مقدار زمین کی ساخت اور موسم کے مطابق استعمال کریں۔
ابتدائی طبی امداد: اگر بے احتیاطی کی وجہ سے اس کے زہر کازہر یلا اثر ہو جائے تو فوراً ڈاکٹر کو بلائیں۔ اس دوران مریض کو سایہ دار جگہ پر لٹا دیں۔ زہر آلود کپڑے اتار دیں۔ جسم کے متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔ اگر زہر آنکھ میں چلا جائے تو آنکھوں کو صاف پانی سے اچھی طرح دھوئیں اور ضروری طبی امداد حاصل کریں۔ اگر زہر حلق میں چلا جائے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
اشتراک: اس زہر کو بیشتر زرعی زہروں کے ساتھ ملا کر سپرے کر سکتے ہیں بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔
تریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں۔ لہذا علامات کے مطابق علاج کریں۔
استعمال سے پہلے پیکنگ پر درج ہدایات ضرور پڑھیں۔
احتیاطی تدابیر: سپرے کرتے وقت منہ اور آنکھوں کی حفاظت کریں اور زہر کو کپڑوں پر بھی نہ گرنے دیں کیونکہ زہر جلد کے ذریعے جذب ہو سکتی ہے۔ سپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ سپرے کرتے وقت ہوا کے رخ کا ضرور خیال رکھیں۔ سپرے شدہ کھیت میں کم از کم 24 گھنٹے تک نہ خود جائیں اور نہ جانوروں کو جانے دیں۔ آبی گزرگا ہوں اور تالابوں کو آلودہ نہ کریں۔ سپرے سے فارغ ہو کر پورے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔ زہر کے خالی پیکٹوں کو استعمال میں نہ لائیں۔ بلکہ ناقابل استعمال بنا کر پانی کے ذخیرے سے دور زمین میں گہرا گڑھا کھود کر دفن کردیں۔ محلول بناتے وقت اور سپرے کرتے وقت دستا نے،حفاظتی چشمہ اور ماسک ضرور پہنیں۔
انتباہ: زہر کو بچوں، غیر ذمہ دار افراد، پالتو جانوروں، کھانے پینے کی اشیاء اور غلہ کے گوداموں سے دور مقفل رکھیں اور دی گئی ہدایات ضرور پڑھیں۔
گارنٹی: یہ زہر پیکنگ پر درج خصوصیات کے مطابق ہے اور مجوزہ استعمال کیلئے موزوں ہے۔ چونکہ زہر کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے ہم صرف اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں۔تا ہم غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان اور تقسیم کنندگان پر ہرگز نہ ہوگی۔
سپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ: 7-14 دن
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں
صرف زرعی استعمال کیلئے
پھپھوندی کش زرعی زہر،
یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں
نمایاں مصنوعات
پاکستانی حالات کے لیے ماہرین کا انتخاب۔
اس سیزن اپنی کپاس کی فصل کو محفوظ بنائیں۔
ہمارے مکمل کپاس IPM پیکج پر بنڈل بنائیں اور 30% تک بچائیں — کیڑے مار ادویات، فولیئر غذائیت اور ماہرانہ شیڈول۔