{"product_id":"c-moon-72-wp","title":"C-Moon 72% WP","description":"\u003cdiv dir=\"rtl\" lang=\"ur\"\u003e\n  \u003cp\u003eزراعت --- زندگی\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسی-مون 72 فیصد ڈبلیو پی\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسی-مون 72 فیصد ڈبلیو پی دوا  طا قتور زہروں کا منفرد مرکب ہے جو اپنی سرائیت  پذیری اور ٹرانس لیمینر اثر کی بدولت فصلات کی بیماریوں کے خلاف حفاظتی (Protective) اور معالجاتی (Curative) دونوں طرح سے یکساں مؤثر ہے۔ یہ بارشی اور شدید موسم میں بھی اپنے اثرات برقرار رکھتا ہے۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسفارشات برائے استعمال\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eفصل | بیماریاں | مقدار فی ایکڑ\u003cbr\u003eآلو، ٹماٹر | پچھیتا  جھلسا ئو | 600 گرام\u003cbr\u003eخربوزہ، تربوز | روئیں دار پھپھوندی | 600 گرام\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eطریقہ استعمال: سی-مون 72 فیصد ڈبلیو پی کی مطلوبہ مقدار کو حسب ضرورت پانی میں خوب اچھی طرح ملا کر محلول تیار کرلیں۔ زہر سپرے کرنے کیلئے باریک پھوار والی ہالوکون نوزل استعمال کریں۔ سپرے سے پہلے کیلبریشن ضرور کریں تاکہ فی ایکڑ سپرے کرنے سے پہلے پانی کی صحیح مقدار معلوم ہو سکے۔ ہمیشہ زہرکی تجو یر کردہ مقدار زمین کی ساخت اور موسم کے مطابق استعمال کریں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eابتدائی طبی امداد: اگر بے احتیاطی کی وجہ سے اس کے زہر کازہر یلا  اثر ہو جائے تو فوراً ڈاکٹر کو بلائیں۔ اس دوران مریض کو سایہ دار جگہ پر لٹا دیں۔ زہر آلود کپڑے اتار دیں۔ جسم کے متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔ اگر زہر آنکھ میں چلا جائے تو آنکھوں کو صاف پانی سے اچھی طرح دھوئیں اور ضروری طبی امداد حاصل کریں۔ اگر زہر حلق میں چلا جائے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاشتراک: اس زہر کو بیشتر زرعی زہروں کے ساتھ ملا کر سپرے کر سکتے ہیں بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eتریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں۔ لہذا علامات کے مطابق علاج کریں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاستعمال سے پہلے پیکنگ پر درج ہدایات ضرور پڑھیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاحتیاطی تدابیر: سپرے کرتے وقت منہ اور آنکھوں کی حفاظت کریں اور زہر کو کپڑوں پر بھی نہ گرنے دیں کیونکہ زہر جلد کے ذریعے جذب ہو سکتی ہے۔ سپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ سپرے کرتے وقت ہوا کے رخ کا ضرور خیال رکھیں۔ سپرے شدہ کھیت میں کم از کم 24 گھنٹے تک نہ خود جائیں اور نہ جانوروں کو جانے دیں۔ آبی گزرگا ہوں اور تالابوں کو آلودہ نہ کریں۔ سپرے سے فارغ ہو کر پورے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔ زہر کے خالی پیکٹوں کو استعمال میں نہ لائیں۔ بلکہ ناقابل استعمال بنا کر پانی کے ذخیرے سے دور زمین میں گہرا گڑھا کھود کر دفن کردیں۔ محلول بناتے وقت اور سپرے کرتے وقت  دستا نے،حفاظتی چشمہ اور ماسک ضرور پہنیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eانتباہ: زہر کو بچوں، غیر ذمہ دار افراد، پالتو جانوروں، کھانے پینے کی اشیاء اور غلہ کے گوداموں سے دور مقفل رکھیں اور دی گئی ہدایات ضرور پڑھیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eگارنٹی: یہ زہر پیکنگ پر درج خصوصیات کے مطابق ہے اور مجوزہ استعمال کیلئے موزوں ہے۔ چونکہ زہر کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے ہم صرف اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں۔تا ہم غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان اور تقسیم کنندگان پر ہرگز نہ ہوگی۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ: 7-14 دن\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eبچوں کی پہنچ سے دور رکھیں\u003cbr\u003eصرف زرعی استعمال کیلئے\u003cbr\u003eپھپھوندی کش زرعی زہر،\u003cbr\u003eیہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"PLANT 4LIFE","offers":[{"title":"600g","offer_id":51607871193334,"sku":"01011160001","price":875.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0809\/2388\/5814\/files\/C-moon.png?v=1789035130","url":"https:\/\/ygkonnect.com\/ur\/products\/c-moon-72-wp","provider":"YG Konnect","version":"1.0","type":"link"}