Chaman 10% EC
Insecticide PLANT 4LIFE

Chaman 10% EC

Rs.458

Pack Size
مجھے کتنی مقدار درکار ہے؟
اسٹاک میں
کیش آن ڈیلیوری، JazzCash، Easypaisa

مصنوعات کی تفصیل

تفصیل اور ہدف

سائپر میتھرین 10 فیصد ای سی

سائپر میتھرین پائریتھرائڈ گروپ سے تعلق رکھنے والی ایک انتہائی موثر اور وسیع الاثر کیڑے مار زہر ہے۔ اس زہر کو کپاس کے کاشتکار برسوں سے چتکبری سنڈی اور گلابی سنڈی کے موثر کنٹرول کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔

سفارشات برائے استعمال

فصل
کپاس

نقصان دہ کیڑے
گلابی اور چتکبری سنڈی

مقدار فی ایکڑ
250 ملی لیٹر

اگر چتکبری اور گلابی سنڈی کے ساتھ سبزتیلا، سفید مکھی یا دوسرے رس چوسنے والے کیڑوں کا بھی حملہ ہوجائے تو سائپر میتھرین زود اثر ٹینک مکس تیار کرنے کیلئے انتہائی موثر زہر ہے۔

طریقہ استعمال: سب سے پہلے کیلیبریشن کے ذریعے فی ایکڑ پانی کی مقدار یقین کریں۔ اس کے بعد سپرے ٹینک کو آدھا بھر لیں۔ اب اس میں سائپر میتھرین کی مجوزہ مقدار ڈالیں اور سپرے ٹینک کو مطلوبہ مقدار تک بھر لیں۔ سپرے اس طرح سے کریں کہ پودوں کے تمام حصوں تک پہنچ جائے اور پتوں سے نیچے نہ ٹپکے۔

تریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں، علامات کے مطابق علاج کریں۔

سپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ 14 دن

استعمال سے پہلے بوتل اچھی طرح ہلائیں۔

احتیاطی تدابیر: سپرے کرتے وقت ناک، منہ اور آنکھوں کی حفاظت کریں اور زہر کو کپڑوں پر گرنے نہ دیں کیونکہ زہر جلد کے ذریعے جذب ہو سکتی ہے۔ سپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ سپرے کرتے وقت ہوا کے مخالف رخ ہرگز سپرے نہ کریں۔ محلول بناتے اور سپرے سے فارغ ہو کر پورے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔ زہرکی خالی بوتلوں کو استعمال میں نہ لائیں۔ بلکہ ناقابل استعمال بنا کر پانی کے ذخیرے سے دور زمین میں گہرا دفن کر دیں۔

طبی امداد: زہر اگر جسم پر گر جائے تو زہر آلود کپڑے فوراً اتار دیں اور متاثرہ حصے کو فوراً دھوئیں۔ زہر اگر آنکھ میں پڑ جائے تو کم از کم پندرہ منٹ تک صاف پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔ زہر سے متاثر ہونے کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

اسٹورج: ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں۔ بچوں اور پالتو جانوروں سے دور رکھیں۔ زہر کو کم از کم دو سال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے۔ اگر بوتل پر اصل سیل موجود ہے۔ استعمال شدہ خالی بوتلوں کو ناقابل استعمال بنا کر غیر آباد علاقے میں پانی کے ذخیرے سے دور دفن کردیں۔

وارنٹی: زہر کے غلط استعمال یا غلط اسٹوریج سے ممکنہ نقصان کی کمپنی ذمہ دار نہ ہوگی۔ ہم اس زہر کے صرف اصل اور سیل بند پیکنگ میں معیاری ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔

کیڑے مار زرعی زہر
استعمال سے پہلے لیبل ضرور پڑھیں
یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں
صرف زرعی استعمال کیلئے

Farmer using phone in field

اس سیزن اپنی کپاس کی فصل کو محفوظ بنائیں۔

ہمارے مکمل کپاس IPM پیکج پر بنڈل بنائیں اور 30% تک بچائیں — کیڑے مار ادویات، فولیئر غذائیت اور ماہرانہ شیڈول۔

اوسط جواب: 3 منٹ ہفتے کے ساتوں دن تصدیق شدہ زرعی ماہرین

اپنی زبان منتخب کریں

جس زبان میں دیکھنا چاہتے ہیں وہ منتخب کریں۔ آپ اسے کسی بھی وقت اوپر کی پٹی سے بدل سکتے ہیں۔

ڈیلیوری کہاں کریں؟

اپنے علاقے کی ڈیلیوری کا وقت دیکھنے کے لیے شہر منتخب کریں۔

شہر