{"product_id":"chaman-10-ec","title":"Chaman 10% EC","description":"\u003cdiv dir=\"rtl\" lang=\"ur\"\u003e\n  \u003cp\u003eسائپر میتھرین 10 فیصد ای سی\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسائپر میتھرین پائریتھرائڈ گروپ سے تعلق رکھنے والی ایک انتہائی موثر اور وسیع الاثر کیڑے مار زہر ہے۔ اس زہر کو کپاس کے کاشتکار برسوں سے چتکبری سنڈی اور گلابی سنڈی کے موثر کنٹرول کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسفارشات برائے استعمال\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eفصل\u003cbr\u003eکپاس\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eنقصان دہ کیڑے\u003cbr\u003eگلابی اور چتکبری سنڈی\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eمقدار فی ایکڑ\u003cbr\u003e250 ملی لیٹر\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاگر چتکبری اور گلابی سنڈی کے ساتھ  سبزتیلا، سفید مکھی یا دوسرے رس چوسنے والے کیڑوں کا بھی حملہ ہوجائے تو سائپر میتھرین زود اثر ٹینک مکس تیار کرنے کیلئے انتہائی موثر زہر ہے۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eطریقہ استعمال: سب سے پہلے کیلیبریشن کے ذریعے فی ایکڑ پانی کی مقدار یقین کریں۔ اس کے بعد سپرے ٹینک کو آدھا بھر لیں۔ اب اس میں سائپر میتھرین کی مجوزہ مقدار ڈالیں اور سپرے ٹینک کو مطلوبہ مقدار تک بھر لیں۔ سپرے اس طرح سے کریں کہ پودوں کے تمام حصوں تک پہنچ جائے اور پتوں سے نیچے نہ ٹپکے۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eتریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں، علامات کے مطابق علاج کریں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ 14 دن\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاستعمال سے پہلے بوتل اچھی طرح ہلائیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاحتیاطی تدابیر: سپرے کرتے وقت ناک، منہ اور آنکھوں کی حفاظت کریں اور زہر کو کپڑوں پر گرنے نہ دیں کیونکہ زہر جلد کے ذریعے جذب ہو سکتی ہے۔ سپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ سپرے کرتے وقت ہوا کے مخالف رخ ہرگز سپرے نہ کریں۔ محلول بناتے اور سپرے سے فارغ ہو کر پورے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔ زہرکی خالی بوتلوں کو استعمال میں نہ لائیں۔ بلکہ ناقابل استعمال بنا کر پانی کے ذخیرے سے دور زمین میں گہرا دفن کر دیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eطبی امداد: زہر اگر جسم پر گر جائے تو زہر آلود کپڑے فوراً اتار دیں اور متاثرہ حصے کو فوراً دھوئیں۔ زہر اگر آنکھ میں پڑ جائے تو کم از کم پندرہ منٹ تک صاف پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔ زہر سے متاثر ہونے کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاسٹورج: ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں۔ بچوں اور پالتو جانوروں سے دور رکھیں۔ زہر کو کم از کم دو سال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے۔ اگر بوتل پر اصل سیل موجود ہے۔ استعمال شدہ خالی بوتلوں کو ناقابل استعمال بنا کر غیر آباد علاقے میں پانی کے ذخیرے سے دور دفن کردیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eوارنٹی: زہر کے غلط استعمال یا غلط اسٹوریج سے ممکنہ نقصان کی کمپنی ذمہ دار نہ ہوگی۔ ہم اس زہر کے صرف اصل اور سیل بند پیکنگ میں معیاری ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eکیڑے مار زرعی زہر\u003cbr\u003eاستعمال سے پہلے لیبل ضرور پڑھیں\u003cbr\u003eیہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں\u003cbr\u003eبچوں کی پہنچ سے دور رکھیں\u003cbr\u003eصرف زرعی استعمال کیلئے\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"PLANT 4LIFE","offers":[{"title":"250ml","offer_id":51607872143606,"sku":"01010090003","price":458.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true},{"title":"1L","offer_id":51607872176374,"sku":"01010090001","price":1583.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0809\/2388\/5814\/files\/Cypermethrin_10_EC.png?v=1789035189","url":"https:\/\/ygkonnect.com\/ur\/products\/chaman-10-ec","provider":"YG Konnect","version":"1.0","type":"link"}