DA SHENG 10% SC
Insecticide PLANT 4LIFE

DA SHENG 10% SC

Rs.635

Pack Size
مجھے کتنی مقدار درکار ہے؟
اسٹاک میں
کیش آن ڈیلیوری، JazzCash، Easypaisa

مصنوعات کی تفصیل

تفصیل اور ہدف

ڈیشنگ 10 فیصد ایس سی

دو منفرد زہروں کے اشتراک سے بنا زبردست مکسچر۔ فصل میں نقصان دہ سنڈیوں کے لئے بہترین زہر۔
سپرے کے بعد متاثرہ سنڈی فورامفلوج ہونے کے بعد ہلاک۔

یہ پروڈکٹ کلورانٹرانیلی پرول اور لوفینورون کا مرکب ہے۔ یہ ایک نئی قسم کی اما ئڈ سیسٹیمیٹیک کیڑے مار زہر ہے، جو بنیادی طور پر پیٹ کا زہر ہے۔ پیٹ میں داخل ہونے کے چند منٹوں بعد کیڑے کھانا بند کر دیتے ہیں۔ لیوفینوران ایک متبادل یو ریا کیڑے مار زہر ہے، جو بنیادی طور پر کیڑوں کی افزائش کو روکتا ہے اور کیڑوں کو مارنے کے لئے کیڑوں کی کٹیکل کی تشکیل کو روکتا ہے۔ اور کیڑوں کے انڈوں کو مارنے پر اچھا اثر ہوتا ہے۔ یہ بہترین مرکب ہے اور فصل میں کیڑوں کو کنٹرول کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

سفارشات برائے استعمال

فصل | نقصان دہ کیڑے | شرح استعمال فی ایکڑ بذر یعہ سپرے
کیلی (گھو بھی کی خاندان) | ڈائمنڈ بیک ماتھ | 120-180 ملی لیٹر

طریقہ استعمال: زرعی زہر کسی بھی ہاتھ سے چلنے والی یا مشینی اسپریز سے استعمال کیا جا سکتی ہے۔ زرعی زہرکی مطلوبہ مقدار کو ضرورت کے مطابق پانی میں ڈال کر محلول بنائیں۔ تیار شدہ محلول کو اس طرح اسپرے کریں کہ تمام پودے زرعی زہر سے اچھی طرح تر ہو جائیں۔ ضرورت پڑنے پر دس سے بارہ دن کے وقفے سے دوبارہ اسپرے کریں۔

احتیاطی تدابیر: اسپرے کے دوران ناک، منہ اور آنکھوں کی حفاظت کریں اور زہر کو کپڑوں پر نہ گرنے دیں کیونکہ زہر جلد کے ذریعے جذب ہو سکتا ہے۔ اسپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ اسپرے کرتے وقت ہوا کے مخالف رخ ہرگز اسپرے نہ کریں۔ محلول بناتے وقت دستانے، حفاظتی چشمہ اور ماسک پہنیں۔ زہر کے خالی پیک کو استعمال میں نہ لائیں بلکہ ناقابل استعمال بنا کر پانی کے ذخیرے سے دور زمین میں گہرا دفن کر دیں۔ اسپرے سے فارغ ہو کر پورے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح صابن اور صاف پانی سے دھوئیں۔

طبی امداد: زہر کے غلط استعمال یا بے احتیاطی کے باعث حادثاتی صورت میں مریض کو کھلی اور سایہ دار جگہ پر لٹا ئیں ۔ اس کا جسم گرم رکھیں اور زہر آلود کپڑے اتار دیں۔ جسم کے متاثرہ حصے کو صابن سے دھوئیں۔ اگر زہر آنکھ میں پڑ جائے تو 15 منٹ تک صاف پانی سے دھوئیں۔ زہر نگلنے کی صورت میں خود سے قے نہ کروائیں اور نہ کوئی ما ئع پلا ئیں۔ فوراً ڈاکٹر کو بلائیں اور زہر کی خالی پیکنگ ڈاکٹر کو دکھائیں۔

زہر کے استعمال یا سیمپل سے قبل بوتل کو اچھی طرح ہلائیں۔ لیبل پر درج ہدایات ضرور پڑھیں اور ان پر عمل کریں۔

کیڑے مار زرعی زہر ۔صرف زرعی استعمال کیلئے۔ بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں۔

اشتراک: اس زہر کو بیشتر کیڑے مارا پھپھو ندی کش زرعی زہروں کے ساتھ با آسانی ملا کر سپرے کر سکتے ہیں، بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔

تریاق: کوئی خاص تریاق دریافت نہیں ہوا لہذا ڈاکٹر حضرات علامات کے مطابق علاج کریں۔

انتباہ: استعمال سے قبل لیبل پر درج ہدایات غور سے پڑھیں اور سپرے ہدایات کے مطابق کریں، زرعی زہروں کو بچوں، غیر ذمہ دار افراد، پالتو جانوروں اور کھانے پینے کی اشیاء سے دور مقفل رکھیں۔

اسٹوریج: زر کو مقررہ میعاد استعمال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ زہر کو اس کی اصل پیکنگ میں سورج کی روشنی، گرمی اور نمی سے دور ہوا دار جگہ پر رکھا جائے۔

گارنٹی: زر لیبل پر درج خصوصیات کے مطابق ہے اور مجوزہ استعمال کے لئے موزوں ہے۔ چونکہ زہر کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے ہم صرف اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ تاہم غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان، تقسیم کنندگان پر ہرگز نہ ہوگی۔

سپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ 21 دن

Farmer using phone in field

اس سیزن اپنی کپاس کی فصل کو محفوظ بنائیں۔

ہمارے مکمل کپاس IPM پیکج پر بنڈل بنائیں اور 30% تک بچائیں — کیڑے مار ادویات، فولیئر غذائیت اور ماہرانہ شیڈول۔

اوسط جواب: 3 منٹ ہفتے کے ساتوں دن تصدیق شدہ زرعی ماہرین

اپنی زبان منتخب کریں

جس زبان میں دیکھنا چاہتے ہیں وہ منتخب کریں۔ آپ اسے کسی بھی وقت اوپر کی پٹی سے بدل سکتے ہیں۔

ڈیلیوری کہاں کریں؟

اپنے علاقے کی ڈیلیوری کا وقت دیکھنے کے لیے شہر منتخب کریں۔

شہر