{"product_id":"da-sheng-10-sc","title":"DA SHENG 10% SC","description":"\u003cdiv dir=\"rtl\" lang=\"ur\"\u003e\n  \u003cp\u003eڈیشنگ 10 فیصد ایس سی\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eدو منفرد زہروں کے اشتراک سے بنا زبردست مکسچر۔ فصل میں نقصان دہ سنڈیوں کے لئے بہترین زہر۔\u003cbr\u003eسپرے کے بعد متاثرہ سنڈی فورامفلوج ہونے کے بعد ہلاک۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eیہ پروڈکٹ کلورانٹرانیلی پرول اور لوفینورون کا مرکب ہے۔ یہ ایک نئی قسم کی  اما ئڈ سیسٹیمیٹیک  کیڑے مار زہر ہے، جو بنیادی طور پر پیٹ  کا زہر ہے۔ پیٹ میں داخل ہونے کے چند منٹوں بعد کیڑے کھانا بند کر دیتے ہیں۔ لیوفینوران ایک متبادل یو ریا  کیڑے مار زہر ہے، جو بنیادی طور پر کیڑوں کی افزائش کو روکتا ہے اور کیڑوں کو مارنے کے لئے کیڑوں کی کٹیکل کی تشکیل کو روکتا ہے۔ اور کیڑوں کے انڈوں کو مارنے پر اچھا اثر ہوتا ہے۔ یہ بہترین مرکب ہے اور فصل میں کیڑوں کو کنٹرول کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسفارشات برائے استعمال\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eفصل | نقصان دہ کیڑے | شرح استعمال فی ایکڑ بذر یعہ   سپرے\u003cbr\u003eکیلی (گھو بھی کی خاندان) | ڈائمنڈ بیک ماتھ | 120-180 ملی لیٹر\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eطریقہ استعمال: زرعی زہر کسی بھی ہاتھ سے چلنے والی  یا مشینی اسپریز سے استعمال کیا جا سکتی ہے۔  زرعی زہرکی مطلوبہ مقدار کو ضرورت کے مطابق پانی میں ڈال کر محلول بنائیں۔ تیار شدہ محلول کو اس طرح اسپرے کریں کہ تمام پودے  زرعی زہر سے اچھی طرح تر ہو جائیں۔ ضرورت پڑنے پر  دس  سے بارہ دن کے وقفے سے دوبارہ اسپرے کریں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاحتیاطی تدابیر: اسپرے کے دوران ناک، منہ اور آنکھوں کی حفاظت کریں اور زہر کو کپڑوں پر نہ گرنے  دیں کیونکہ زہر جلد کے ذریعے جذب ہو سکتا ہے۔ اسپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ اسپرے کرتے وقت ہوا کے مخالف رخ ہرگز اسپرے نہ کریں۔ محلول بناتے وقت دستانے، حفاظتی چشمہ اور ماسک پہنیں۔ زہر کے خالی پیک کو استعمال میں نہ لائیں بلکہ ناقابل استعمال بنا کر پانی کے ذخیرے سے دور زمین میں گہرا دفن کر دیں۔ اسپرے سے فارغ ہو کر پورے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح صابن اور صاف پانی سے دھوئیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eطبی امداد: زہر کے غلط استعمال یا بے احتیاطی کے باعث حادثاتی صورت میں مریض کو کھلی اور  سایہ  دار جگہ پر  لٹا ئیں ۔ اس کا جسم گرم رکھیں اور زہر آلود کپڑے اتار دیں۔ جسم کے متاثرہ حصے کو صابن سے دھوئیں۔ اگر زہر آنکھ میں پڑ جائے تو 15 منٹ تک صاف پانی سے دھوئیں۔ زہر نگلنے کی صورت میں خود سے قے نہ کروائیں اور   نہ کوئی ما ئع پلا ئیں۔ فوراً ڈاکٹر کو بلائیں اور زہر کی خالی پیکنگ ڈاکٹر کو دکھائیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eزہر کے استعمال یا  سیمپل  سے قبل  بوتل  کو اچھی طرح ہلائیں۔ لیبل پر درج ہدایات ضرور پڑھیں اور ان پر عمل کریں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eکیڑے مار زرعی زہر ۔صرف زرعی استعمال کیلئے۔ بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاشتراک: اس زہر کو بیشتر  کیڑے مارا  پھپھو ندی کش زرعی زہروں کے ساتھ با آسانی ملا کر سپرے کر سکتے ہیں، بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eتریاق: کوئی خاص تریاق دریافت نہیں ہوا لہذا ڈاکٹر حضرات علامات کے مطابق علاج کریں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eانتباہ: استعمال سے قبل لیبل پر درج ہدایات غور سے پڑھیں اور سپرے   ہدایات کے مطابق کریں، زرعی زہروں کو بچوں، غیر ذمہ دار افراد، پالتو جانوروں اور کھانے پینے کی اشیاء سے دور مقفل رکھیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاسٹوریج: زر کو مقررہ میعاد استعمال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ زہر کو اس کی اصل پیکنگ میں سورج کی روشنی، گرمی اور نمی سے دور ہوا دار جگہ پر رکھا جائے۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eگارنٹی: زر لیبل پر درج خصوصیات کے مطابق ہے اور مجوزہ استعمال کے لئے موزوں ہے۔ چونکہ زہر کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے ہم صرف اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ تاہم غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان، تقسیم کنندگان پر ہرگز نہ ہوگی۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ 21 دن\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"PLANT 4LIFE","offers":[{"title":"200ml","offer_id":51607874961654,"sku":"01013230002","price":635.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0809\/2388\/5814\/files\/DA_SHENG_10_SC.png?v=1789035301","url":"https:\/\/ygkonnect.com\/ur\/products\/da-sheng-10-sc","provider":"YG Konnect","version":"1.0","type":"link"}