DO-SUPER 20% SC
Rs.859
مصنوعات کی تفصیل
تفصیل اور ہدف
ڈوسُپر
20 فیصد ایس سی
ڈوسُپر 20 فیصد ایس سی ایک نیوکیمسڑ ی اور سرا ئیت پذ یر کیڑے مار زہر ہے۔ ڈوسُپر 20 فیصد ایس سی دو مختلف گروپ سے تعلق رکھنے والا بہترین مرکب ہے۔ ڈوسُپر 20 فیصد ایس سی اپنے منفرد طریقہ اثر سرا ئیت پذیر (Sytemic) لمسی (Contact) شکمی (Stomach) اور پتوں سے آر پار ہونے کی صلاحیت (Translaminar) سے رس چوسنے والے کیڑوں اور سکیلز کو کنٹرول کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈوسُپر 20 فیصد ایس سی فصل کے ہر مر حلے پر سپرے کر وایا جا سکتا ہے۔
ڈوسُپر 20 فیصد ایس سی فصل کو سر سبزو شا داب رکھ کر پیداوار میں بھی اضافہ کا باعث بنتا ہے۔
سفارشات برائے استعمال
فصل | نقصان دہ کیڑے | مقدار فی ایکڑ
ترشاوہ پھل | سکیل | 66.67-100 ملی گرام فی کلو گرام
احتیاطی تدابیر: سپرے کرتے وقت ناک منہ اور آنکھوں کی حفاظت کریں اور زہر کو کپڑوں پر نہ گرنے دیں۔ کیونکہ زہر جلد کے ذریعے بھی جذب ہو سکتی ہے۔ سپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ سپرے کرتے وقت ہوا کے مخالف رُخ ہرگز سپرے نہ کریں۔ محلول بناتے اور کرتے وقت دستانے، حفاظتی چشمہ اور ماسک ضرور پہنیں۔ اسپرے سے فارغ ہو کر پورے جسم اور کپڑوں کو پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔ زہر کی خالی بوتلوں کو ہرگز استعمال میں نہ لائیں بلکہ ناقابل استعمال بنا کر پانی کے ذخیرے سے دور زمین میں گہرا دفن کریں۔
ابتدائی طبی امداد:ز ہر کے غلط استعمال یا بے احتیاطی کے باعث حادثے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اس دوران مریض کو کھلی سایہ دار جگہ پر لٹا دیں، اس کا جسم گرم رکھیں، زہر آلود کپڑے اتار کر جسم کے متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے دھوئیں۔ اگر زہر آنکھوں میں پڑ جائے تو صاف پانی سے آنکھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔
کیڑے مار زرعی زہر
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں
صرف زرعی استعمال کیلئے
یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں
استعمال سے پہلے بوتل اچھی طرح ہلا لیں
گارنٹی: زہر پیکنگ پر درج خصوصیات کے مطابق ہے اور مجوزہ استعمال کیلئے موزوں ہے، چونکہ زہر کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے ہم اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں، تاہم غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان، تقسیم کنندگان پر ہرگز نہ ہوگی۔
اسٹوریج: زہر کو مقررہ معیاد استعمال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے۔ بشرطیکہ زہر کو اس کی اصل پیکنگ میں سورج کی روشنی اور گرمی سے دور ہوا دار جگہ پر رکھا جائے۔
اشتراک: اس زہر کو دوسرے زہروں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بشرطیکہ وہ ا سا سی نوعیت کی نہ ہوں۔
سپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ: 7 دن
نمایاں مصنوعات
پاکستانی حالات کے لیے ماہرین کا انتخاب۔
اس سیزن اپنی کپاس کی فصل کو محفوظ بنائیں۔
ہمارے مکمل کپاس IPM پیکج پر بنڈل بنائیں اور 30% تک بچائیں — کیڑے مار ادویات، فولیئر غذائیت اور ماہرانہ شیڈول۔