DUMEI 50% WDG
Rs.583.33
مصنوعات کی تفصیل
تفصیل اور ہدف
ڈیومی
50 فیصد ڈبلیو جی
ابتدائی طبی امداد: زہر آنکھوں میں گرنے کی صورت میں کم از کم پندرہ منٹ تک صاف پانی سے اچھی طرح دھوئیں ☆ بدن پر گرنے کی صورت میں آلودہ کپڑے فوراً اتار دیں اور متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے اچھی طرح دھوئیں ☆ سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہونے کی صورت میں فوراً مریض کو ہوا دار جگہ پر لٹائیں اور مصنوعی تنفس فراہم کریں ☆ مریض کو دودھ گھی اور الکو حل ہرگز نہ دیں۔ طبیعت خراب ہونے کی صورت میں ڈاکٹر کو بلا لیں۔
اشتراک: دوسری زہروں کے ساتھ ملا کر بھی سپرے کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔
گارنٹی: چونکہ زر کی نقل و حمل، اسٹوریج اور استعمال وغیرہ تقسیم کنند گان کے دائرہ اختیار سے باہر ہے لہذا تقسیم کنندگان جانی، مالی، مویشی اور فصل وغیرہ کسی قسم کے نقصان کے ذمہ دار ہوں گے۔ تقسیم کنندگان زہر کے معیاری ہونے کی ضمانت صرف اسی صورت میں دیتے ہیں جبکہ زہر پر اپنی اصل اور سیل پیکنگ میں حاصل کی گئی ہو۔
اسٹوریج: دوسال تک سیل بند پیکنگ کو خشک ٹھنڈی اور سایہ دار جگہ پر اصل حالت میں رکھا جا سکتا ہے۔
ڈیومی 50 فیصد ڈبلیو جی دنیا کا بہترین سرا ئیت پز یر (Systemic) کیڑے مار زہر ہے جو کہ پائریڈینکاربوکسامڈز (Pyridincarboxamids) گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔
ڈیومی 50 فیصد ڈبلیو جی اپنے منفرد طریقہ اثر سرا ئیت پذیری (Systemic) شکمی (Stomach) اور پتوں کے آر پار ہونے کی صلاحیت (Translaminar) سے کپاس کی فصل میں رس چوسنے والے کیڑوں خاص طور پر سفید مکھی، سبز تیلا اورا یفڈ اور چاول کی فصل میں پلانٹ ہاپرز (Plant Hoppers) کو کنٹرول کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈیومی 50 فیصد ڈبلیو جی کیڑون کے خوراک لینے کے عمل میں رکاوٹ ڈالتا ہے جس کی وجہ سے کیڑے فصل سے خوراک لینا بند کر دیتے ہیں اور بھوک اور پیاس کی وجہ سے کیڑوں کا مکمل خاتمہ ہو جاتا ہے۔ ڈیومی 50 فیصد ڈبلیو جی فصل کو سرسبز و شاداب رکھتا ہے اور پیداوار میں یقینی اضافہ کا باعث بنتا ہے۔
سفارشات برائے استعمال
فصل | نقصان دہ کیڑے | مقدار فی ایکڑ
چاول | پلانٹ ہاپرز | 48-60 گرام
طریقہ استعمال: کسی بھی ہاتھ سے چلنے والی یا مشینی سپرئیر سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ زہر کی مطلوبہ مقدار ضرورت کے مطابق پانی میں ڈال کر محلول بنائیں تیار شدہ محلول کو اس طرح سپرے کریں کہ تمام پودے زہر سے اچھی طرح تر ہو جائیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ ایسی سپرے مشین جس سے جڑی بوٹی مار زہر سپرے کی گئی ہوں اس سے کیڑے مار زہر سپرے نہ کریں۔
احتیاطی تدابیر: استعمال سے قبل لیبل پر درج ہدایات غور سے پڑھیں ☆ زہر کو بچوں، غیر ذمہ دار افراد اور جانوروں کی پہنچ سے دور رکھیں ☆ استعمال کے دوران حفاظتی لباس، دستانے اور چشمہ وغیرہ استعمال کریں ☆ عام استعمال میں آنے والے آبی ذ رائع اور کھانے پینے کی اشیاء سے دور رکھیں ☆ زہر کے استعمال کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں ☆ تیز ہوا اور ہوا کے مخالف رخ سپرے یا چھٹہ نہ کریں ☆ زہر کے استعمال کے بعد اچھی طرح نہائیں اور کپڑے تبدیل کریں ☆ زہرکی خالی بوتلوں کو کسی دوسرے استعمال میں نہ لائیں اور ان کوڑے ز میں گہرائی میں دفن کریں ☆ آنکھوں اور جسم کے دوسرے حصوں کو زہر سے بچائیں۔
کیڑے مار زہری زہر۔
صرف زرعی استعمال کیلئے۔
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔
یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں۔
سپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ: 14 دن
نمایاں مصنوعات
پاکستانی حالات کے لیے ماہرین کا انتخاب۔
اس سیزن اپنی کپاس کی فصل کو محفوظ بنائیں۔
ہمارے مکمل کپاس IPM پیکج پر بنڈل بنائیں اور 30% تک بچائیں — کیڑے مار ادویات، فولیئر غذائیت اور ماہرانہ شیڈول۔