{"product_id":"emadox-9-sc","title":"EMADOX 9% SC","description":"\u003cdiv dir=\"rtl\" lang=\"ur\"\u003e\n  \u003cp\u003eایماڈو کس\u003cbr\u003e8 فیصد ایس سی\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eہدایات:\u003cbr\u003eدوا استعمال کرتے وقت کھانا، پینا اور تمباکو نوشی ہرگز نہ کریں۔\u003cbr\u003eدوا استعمال کرتے وقت حفاظتی لباس، ربڑ کے جوتے، دستانے ضرور پہنیں۔\u003cbr\u003eآنکھوں، جلد اور کپڑوں کو زہریلی آلودگی سے بچائیں۔\u003cbr\u003eزہر کے ذرات کو سانس کے ذریعے اپنے اندر ناک میں نہ جانے دیں۔\u003cbr\u003eدوا آنکھوں میں پڑ جانے کی صورت میں 10-15 منٹ تک متواتر صاف پانی کے چھینٹے ماریں۔\u003cbr\u003eخالی بوتل کو کسی اور مقصد کیلئے استعمال نہ کریں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eانتباہ: یہ زہر ہے، اسے بچوں، غیر متعلقہ افراد اور جانوروں کی پہنچ سے دور رکھیں۔\u003cbr\u003eگارنٹی: چونکہ ہر استعمال کمپنی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے لہذا اس کے معیاری ہونے اور لیبل پر درج شدہ مقدار کے علاوہ کسی قسم کی کوئی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eایماڈو کس دنیا کا بہترین وسیع دائرہ اثر رکھنے والا نیو کیمسٹری کیڑے مار زہر ہے جو کہ دو طاقتور کیڑے مار زہروں کا شاندار مرکب ہے۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eایماڈو کس تین مختلف طریقوں کسی (Contact) شکمی (Stomach) اور پتوں کے آر پار (Translaminar) ہونے کی صلاحیت سے سنڈیوں کو کنٹرول کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eایماڈو کس کیڑوں کو فوری طور پر کنٹرول کر کے فصل کو قدرتی حالت میں سرسبز و شاداب رکھتا ہے اور پیداوار میں یقینی اضافہ کا باعث بنتا ہے۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسفارشات برائے استعمال\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eفصل | نقصان دہ کیڑے | شرح استعمال\u003cbr\u003eدھان | پتہ لپیٹ سنڈی (Leaf Roller) | 150 سے 300 گرام فی ایکڑ (60 سے 120 ملی لیٹر فی ایکڑ)\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eطریقہ استعمال:\u003cbr\u003eسب سے پہلے کیلیبریشن کرکے فی ایکڑ پانی کا تعین کریں۔ اس کے بعد اسپرے ٹینک کو آدھا بھریں۔ اب اس میں ایماڈوکس 8 فیصد ایس سی کی مجوزہ مقدار ڈالیں اور اسپرے ٹینک کو مطلوبہ مقدار تک بھریں۔ اسپرے اس طرح سے کریں کہ پودے کے تمام حصوں تک پہنچ جائے۔ اسپرے کیلئے ہا لو کون  نوزل استعمال کریں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاسٹوریج: ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں۔ بچوں اور پالتو جانوروں سے دور رکھیں۔\u003cbr\u003eتریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں۔ مریض کا علامات کے مطابق علاج کریں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ 14 دن\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاستعمال سے پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلا لیں اور لیبل پر درج ہدایات پر عمل کریں۔ یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں۔\u003cbr\u003eکیڑے مار زرعی زہر۔ بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ صرف زرعی استعمال کیلئے۔\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"PLANT 4LIFE","offers":[{"title":"150ml","offer_id":51607875158262,"sku":"01012920002","price":1000.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0809\/2388\/5814\/files\/Firefly_gpt-image_image_2_ma_jo_lable_ha_aus_ko_image_1_bottal_pa_laga_do_lable_ma_koi_changing_ni_krna_713575.png?v=1789035330","url":"https:\/\/ygkonnect.com\/ur\/products\/emadox-9-sc","provider":"YG Konnect","version":"1.0","type":"link"}