EMAMECTIN BENZOATE 5% WDG
Insecticide PLANT 4LIFE

EMAMECTIN BENZOATE 5% WDG

Rs.792

Pack Size
مجھے کتنی مقدار درکار ہے؟
اسٹاک میں
کیش آن ڈیلیوری، JazzCash، Easypaisa

مصنوعات کی تفصیل

تفصیل اور ہدف

ایما میکٹن
بینزویٹ 5 فیصد ڈبلیو جی

ایما میکٹن بینزویٹ جدید ریسرچ پر بنی امر یکن سنڈ ی کے مئو ثر کنٹرول کے لیے منفر د نئی کیمسٹری کی زرعی زہر ہے۔ ایما میکٹن بینزویٹ (Emamectin Benzoate) جو کہ قدرتی بیکٹیریا سٹر یپٹو ما ئسس ایور میٹا ئلس (Streptomyces Avermitilis) کے فرمنٹیشن (Fermentation Process) سے حاصل کی گئی ہے۔
ایما میکٹن بینزویٹ نقصان دہ کیڑوں کو لگنے، چوسنے اور کھانے سے سے کنٹرول کرتی ہے۔ کیڑوں کے اعصابی نظام میں پیغام رسان اعصاب کی صلاحیت مفلوج کرتی ہے۔ نتیجہ سنڈیاں دما غی طور پر مفلوج ہو کر کھانا بند کر دیتی ہیں اور پودوں کا نقصان رک جاتا ہے اور چند گھنٹوں میں مرنے لگتی ہیں۔ سپرے کے تین چار ایام تک شرح اموات بتدریج بڑھتی رہتی ہیں۔
ٹرانس لیمینر ایکشن کی بدولت ایما میکٹن بینزویٹ دیر تک مئو ثر رہتی ہے ۔ ایما میکٹن بینزویٹ کم شرح استعمال سے دشمن کیڑون کا بہتر ین کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول پر اثر انداز نہیں ہوتی۔

ایما میکٹن بینزویٹ کو کسی بھی ہاتھ سے چلنے والی یا مشینی سپرئیر سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ زہرکی مطلو بہ مقدار کو ضرورت کے مطا بق پانی میں ڈال کر محلول تیا ر کر لیں۔ تیار شدہ محلول کو اس طرح سپرے کریں کہ تمام پودوں کے تمام حصوں تک زہر پہنچ جائے۔ اگر ضرورت پڑے تو منا سب وقفہ سے دوبارہ سپرے کریں۔

سفارشات برائے استعمال

فصل | نقصان دہ کیڑے | مقدار دوا فی ایکڑ | ہدایات
کپاس | امرکن سنڈی | 75 گرام | کپاس پر امرکن سنڈی کی معیاری حد پر سپرے کریں

تریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں ہے۔ ڈاکٹر صاحبان علامات کے مطابق علاج کریں۔

گارنٹی: یہ زہر لیبل پر درج خصوصیات کے مطابق اور مجوزہ استعمال کے لئے موزوں ہے چونکہ ہرکا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے ہم صرف اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں تاہم غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان تقسیم کنندگان یا نمائندگان پر ہرگز نہ ہوگی۔

احتیاطی تدابیر: سپرے کرتے وقت ناک منہ اور آنکھوں کی حفاظت کریں اور زہر کو کپڑوں اور جسم پر نہ گرنے دیں۔ سپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ سپرے کرتے وقت ہوا کے مخالف رخ سپرے نہ کریں۔ محلول بناتے اور سپرے کرتے وقت حفاظتی چشمہ اور ماسک پہنیں۔ تمام زرعی زہروں کو بچوں کی پہنچ ، غیر متعلقہ افراد، پالتو جانوروں اور کھانے پینے کی اشیاء سے دور تا لے میں رکھیں۔ سپرے سے فارغ ہو کر پورے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔ زہر کی خالی تھلیوں کو استعمال میں نہ لائیں بلکہ ناقابل استعمال بنا کر پانی کے ذخیرے سے دور زمین میں گہرا دفن کریں۔

ابتدائی طبی امداد: اگر بے احتیاطی کی وجہ سے زہر کا زہر یلا اثر ہو جا ئے تو فوراً ڈاکٹر کو بلا ئیں اس دوران مریض کو سایہ دار جگہ پر لٹا دیں تمام زہر آلود کپڑے اُتار دیں جسم کے متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔

اسٹوریج: زہر کو مقررہ میعاد تک اسٹور کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ زہر کو اس کی اصل پیکنگ میں سورج کی روشنی، گرمی ونمی سے دور رکھا جائے۔

اشتراک: زہر کو دوسرے کیڑے مار اور پھپھو ندی کش زہروں کے ساتھ ملا کر سپرے کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔

سپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ 7 دن

استعمال سے پہلے لیبل پر درج ہدایات ضرور پڑھیں

یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں
کیڑے مار زرعی زہر
صرف زرعی استعمال کے لئے
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں

Farmer using phone in field

اس سیزن اپنی کپاس کی فصل کو محفوظ بنائیں۔

ہمارے مکمل کپاس IPM پیکج پر بنڈل بنائیں اور 30% تک بچائیں — کیڑے مار ادویات، فولیئر غذائیت اور ماہرانہ شیڈول۔

اوسط جواب: 3 منٹ ہفتے کے ساتوں دن تصدیق شدہ زرعی ماہرین

اپنی زبان منتخب کریں

جس زبان میں دیکھنا چاہتے ہیں وہ منتخب کریں۔ آپ اسے کسی بھی وقت اوپر کی پٹی سے بدل سکتے ہیں۔

ڈیلیوری کہاں کریں؟

اپنے علاقے کی ڈیلیوری کا وقت دیکھنے کے لیے شہر منتخب کریں۔

شہر