{"product_id":"emamectin-benzoate-5-wdg","title":"EMAMECTIN BENZOATE 5% WDG","description":"\u003cdiv dir=\"rtl\" lang=\"ur\"\u003e\n  \u003cp\u003eایما میکٹن\u003cbr\u003eبینزویٹ 5 فیصد ڈبلیو جی\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eایما میکٹن بینزویٹ جدید  ریسرچ پر بنی  امر یکن سنڈ ی کے  مئو ثر کنٹرول  کے لیے  منفر د نئی  کیمسٹری کی زرعی زہر ہے۔ ایما میکٹن بینزویٹ (Emamectin Benzoate) جو کہ قدرتی بیکٹیریا  سٹر یپٹو ما ئسس ایور میٹا ئلس (Streptomyces Avermitilis) کے فرمنٹیشن (Fermentation Process) سے حاصل کی گئی ہے۔\u003cbr\u003eایما میکٹن بینزویٹ نقصان دہ کیڑوں کو لگنے،  چوسنے اور کھانے سے  سے کنٹرول کرتی ہے۔ کیڑوں کے اعصابی نظام میں پیغام رسان اعصاب کی صلاحیت مفلوج کرتی ہے۔ نتیجہ سنڈیاں  دما غی طور پر مفلوج ہو کر کھانا بند کر دیتی ہیں اور پودوں کا نقصان رک جاتا ہے اور چند گھنٹوں میں مرنے لگتی ہیں۔ سپرے کے تین چار  ایام  تک  شرح اموات  بتدریج بڑھتی رہتی ہیں۔\u003cbr\u003eٹرانس لیمینر ایکشن کی بدولت ایما میکٹن بینزویٹ  دیر تک مئو ثر  رہتی ہے ۔ ایما میکٹن بینزویٹ کم شرح استعمال سے دشمن کیڑون کا بہتر ین  کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول پر اثر انداز نہیں ہوتی۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eایما میکٹن بینزویٹ کو کسی بھی ہاتھ سے چلنے والی یا  مشینی سپرئیر  سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ زہرکی  مطلو بہ مقدار کو  ضرورت کے  مطا بق پانی میں ڈال کر محلول تیا ر کر لیں۔ تیار شدہ محلول کو  اس طرح سپرے کریں کہ تمام پودوں کے تمام حصوں تک زہر پہنچ جائے۔ اگر ضرورت پڑے تو   منا سب  وقفہ سے دوبارہ سپرے کریں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسفارشات برائے استعمال\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eفصل | نقصان دہ کیڑے | مقدار دوا فی ایکڑ | ہدایات\u003cbr\u003eکپاس | امرکن سنڈی | 75 گرام | کپاس پر امرکن سنڈی کی معیاری حد پر سپرے کریں\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eتریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں ہے۔ ڈاکٹر صاحبان علامات کے مطابق علاج کریں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eگارنٹی: یہ زہر لیبل  پر درج خصوصیات کے مطابق اور مجوزہ استعمال کے لئے موزوں ہے چونکہ ہرکا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے ہم صرف اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں تاہم غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان تقسیم کنندگان یا نمائندگان پر ہرگز نہ ہوگی۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاحتیاطی تدابیر: سپرے کرتے وقت ناک منہ اور آنکھوں کی حفاظت کریں اور زہر کو کپڑوں اور   جسم پر نہ گرنے دیں۔ سپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ سپرے کرتے وقت ہوا کے مخالف رخ سپرے نہ کریں۔ محلول بناتے اور سپرے کرتے وقت حفاظتی چشمہ اور ماسک پہنیں۔ تمام زرعی زہروں کو بچوں کی پہنچ ، غیر متعلقہ افراد، پالتو جانوروں اور کھانے پینے کی اشیاء سے دور تا لے میں رکھیں۔ سپرے سے فارغ ہو کر پورے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔ زہر کی خالی  تھلیوں کو استعمال میں نہ لائیں بلکہ ناقابل استعمال بنا کر پانی کے ذخیرے سے دور زمین میں گہرا دفن کریں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eابتدائی طبی امداد: اگر بے احتیاطی کی وجہ سے زہر  کا  زہر یلا اثر ہو جا ئے  تو فوراً   ڈاکٹر  کو بلا ئیں اس   دوران مریض کو سایہ دار جگہ پر لٹا دیں تمام زہر آلود کپڑے اُتار دیں جسم کے متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاسٹوریج: زہر کو مقررہ میعاد تک اسٹور کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ زہر کو اس کی اصل پیکنگ میں سورج کی روشنی، گرمی  ونمی سے دور رکھا جائے۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاشتراک: زہر کو دوسرے کیڑے مار اور  پھپھو ندی کش زہروں کے ساتھ ملا کر سپرے کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ 7 دن\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاستعمال سے پہلے لیبل پر درج ہدایات ضرور پڑھیں\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eیہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں\u003cbr\u003eکیڑے مار زرعی زہر\u003cbr\u003eصرف زرعی استعمال کے لئے\u003cbr\u003eبچوں کی پہنچ سے دور رکھیں\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"PLANT 4LIFE","offers":[{"title":"150g","offer_id":51607875485942,"sku":"01010150005","price":792.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0809\/2388\/5814\/files\/EMAMECTIN_BENZOATE_5_WDG.png?v=1789035359","url":"https:\/\/ygkonnect.com\/ur\/products\/emamectin-benzoate-5-wdg","provider":"YG Konnect","version":"1.0","type":"link"}