Focus Super 1.9% EC
Insecticide PLANT 4LIFE

Focus Super 1.9% EC

Rs.475

Pack Size
مجھے کتنی مقدار درکار ہے؟
اسٹاک میں
کیش آن ڈیلیوری، JazzCash، Easypaisa

مصنوعات کی تفصیل

تفصیل اور ہدف

زراعت --- زندگی

فوکس سپر 1.9 فیصد ای سی

فوکس سپر نقصان دہ کیڑوں کو لگنے، چھو نے اور کھانے سے کنٹرول کرتا ہے۔ جس سے سنڈیاں اعصابی طور پر مفلوج ہو کر کھانا بند کر دیتی ہیں اور پودوں کا نقصان رُک جاتا ہے اور سنڈیاں گھٹنوں میں مرنے لگتی ہیں سپرے کے تین چار ایام تک شرع اموات بتدریج رہتی ہے۔ ٹر النسلیمیز ایکشن کی بدولت فوکس سپر دیر تک مؤثر رہتا ہے۔

طریقہ استعمال: فوکس سپر کو کسی بھی دستی، نیپ سیک یا بوم سپر ئیر سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سفارشات برائے استعمال

فصل | نقصان دہ کیڑے | شرح استعمال
کپاس | امریکن سنڈی | 200 ملی لیٹر فی ایکڑ

گارنٹی: یہ زہر لیبل پر درج خصوصیات کے مطابق اور مجوزہ استعمال کے لئے موزوں ہے۔ چونکہ زہر کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے ہم صرف اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ تمام غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان، تقسیم کنندگان یا نمائندگان پر ہرگز نہ ہوگی۔

تریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں ہے۔ ڈاکٹر صاحبان علامات کے مطابق علاج کریں۔

اشتراک: فوکس سپر کو دوسرے کیڑے مار اور پھپھوندی کش زہروں کے ساتھ ملا کر بھی سپرے کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔

ابتدائی طبی امداد: زہر اگر آنکھوں میں پڑ جائے تو صاف پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔ اگر بے احتیاطی کی وجہ سے اس کا زہر یلا اثر ہو جائے تو فوراً ڈاکٹر کو بلائیں اس دوران مریض کو سایہ دار جگہ پر لٹا دیں تمام زہر آلود کپڑے اتار دیں جسم کے متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔

استعمال سے پہلے بوتل اچھی طرح ہلا لیں۔

احتیاطی تدابیر: سپرے صرف تربیت یافتہ افراد کریں۔ سپرے کرتے وقت ناک، منہ اور آنکھوں کی حفاظت کریں اور زہر کو کپڑوں پر پڑنے نہ دیں کیونکہ زہر جلد کے ذریعے جذب ہو سکتی ہے۔ سپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ سپرے کرتے وقت ہوا کے مخا لف رُخ زہر سپرے نہ کریں۔ محلول بناتے اور سپرے کرتے وقت دستانے ، حفا ظتی چشمہ اور ماسک پہنیں۔ تمام زرعی زہروں کو بچوں کی پہنچ، غیر متعلقہ افراد، جانوروں اور کھانے پینے کی اشیاء سے دور تالے میں رکھیں۔ سپرے سے فارغ ہو کر پورے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔ زہر کی خالی پیک کو استعمال میں نہ لائیں۔ بلکہ ناقابل استعمال بنا کر پانی کے ذخیرے سے دور زمین میں گہرا دفن کردیں۔

سپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ: 7 دن

کیڑے مار ز ر عی ،زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں، بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں، صرف زرعی استعمال کیلئے

Farmer using phone in field

اس سیزن اپنی کپاس کی فصل کو محفوظ بنائیں۔

ہمارے مکمل کپاس IPM پیکج پر بنڈل بنائیں اور 30% تک بچائیں — کیڑے مار ادویات، فولیئر غذائیت اور ماہرانہ شیڈول۔

اوسط جواب: 3 منٹ ہفتے کے ساتوں دن تصدیق شدہ زرعی ماہرین

اپنی زبان منتخب کریں

جس زبان میں دیکھنا چاہتے ہیں وہ منتخب کریں۔ آپ اسے کسی بھی وقت اوپر کی پٹی سے بدل سکتے ہیں۔

ڈیلیوری کہاں کریں؟

اپنے علاقے کی ڈیلیوری کا وقت دیکھنے کے لیے شہر منتخب کریں۔

شہر