KASU COP 36% SC
Fungicide PLANT 4LIFE

KASU COP 36% SC

Rs.1,000

Pack Size
مجھے کتنی مقدار درکار ہے؟
اسٹاک میں
کیش آن ڈیلیوری، JazzCash، Easypaisa

مصنوعات کی تفصیل

تفصیل اور ہدف

کاسکوپ 36%SC

کاسکوپ ایک نئی کیمسٹری کا وسیعح ا لا ثرپھپھوندی و بیکٹیریا کش زہر ون کا مکسچرہے۔ یہ اپنے بہترین حفاظتی اور معا لجا تی اثرات کی بدولت بیماریوں کانہ صرف مؤثر خاتمہ کرتا ہے بلکہ انہیں مزید پھیلنے سے بھی روکتا ہے۔
کاسکوپ کو مختلف فصلات مثلاً دھان، سبزیات اور باغات کی بیماریوں کے خلاف بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سفارشات برائے استعمال

فصل | بیماری | مقدار فی ایکڑ
سٹرس
سٹرس کینکر
330-415 ملی لیٹر

ہدایات برائے استعمال: پانی کی مقدار 100 تا 120 لیٹر فی ایکڑ استعمال کریں۔ کسی موزوں اسپرے مشین سے فصل پر اچھی طرح سپرے کریں۔

طریقہ استعمال: کسی بھی ہاتھ سے چلنے والی (پینڈنیپ سیک) یا ٹر یکٹر بوم اسپر ئر سے اسپرے جا سکتا ہے۔ زہر کی مطلوبہ مقدار ضرورت کے مطابق پانی میں ڈال کر محلول بنائیں۔ تیار شدہ محلول کو اس طرح سپرے کریں کہ زہر پودوں کے تمام حصوں تک یکساں پہنچ جائے۔

محلول تیار کرنے کا طریقہ: سپرے سے پہلے اس بات کا یقین کریں کہ ایک ایکڑ میں کتنی ٹینکیا ں درکار ہیں۔ (مشین کی کیلیبر یشن کریں) آپ ایک ایکڑ میں جتنی پیکیاں استعمال کریں گے اتنے مگ ایک بالٹی میں پانی ڈالیں۔ زہرکی صحیح فی ایکڑ مقدار پیمانے سے ناپ کر اس بالٹی میں ڈالیں اور کسی صاف لکڑی یا ڈنڈے سے اچھی طرح ہلائیں۔ا سپرے مشین کی ٹینکی میں آدھا پانی بھریں اور پھر ایک مگ پانی بالٹی سے نکال کر اس میں ڈال دیں۔ ٹینکی کو مطلوبہ نشان تک پانی سے بھریں اور اچھی طرح ہلائیں۔ محلول سپرے کرنے کیلئے تیار ہے۔

احتیاطی تدابیر: سپرے سے پہلے لیبل ضرور پڑھ لیں۔ سپرے صرف تربیت یافتہ افراد ہی کریں۔ سپرے کے دوران حفاظتی لباس اور جوتے پہنیں۔ عینک اور دستانوں کا استعمال کریں۔ سپرے کے فوراً بعد نہائیں اور کپڑے تبدیل کریں۔ سپرے میں استعمال شدہ کپڑوں کو گھریلو کپڑوں سے الگ دھوئیں۔ ہوا کے مخالف سمت سپرے نہ کریں۔ دوران سپرے کھانے، پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ ہا لوکون نوزل استعمال کریں۔ سپرے شدہ کھیت میں کم از کم 24 گھنٹے خود نہ جائیں نہ جانوروں کو جانے دیں۔ آنی گزر گا ہون اور تا لا بون کوآلودہ نہ کریں۔ سپرے کے بعد خالی بوتلوں کو جلا دیں یا زمین میں گہرا دفن کر دیں۔

نمونہ لینے سے پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلائیں۔

استعمال سے پہلے بوتل اچھی طرح ہلائیں۔
استعمال سے پہلے لیبل ضرور پڑھ لیں۔

احتیاط: زہر کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ سپرے کرنے سے پہلے ہدایات ضرور پڑھ لیں۔

ابتدائی طبی امداد: اگر بے احتیاطی کی وجہ سے اس کا زہر اثر ہو جائے تو فوراً ڈاکٹر کو بلائیں۔ اس دوران مریض کو سایہ دار جگہ پر لٹا دیں، تمام زہر آلود کپڑے اتار دیں، جسم کے متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔

گارنٹی: یہ زہر لیبل پر درج خصوصیات کے مطابق اور مجوزہ استعمال کے لئے موزوں ہے۔ چونکہ زہر کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے ہم صرف اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ تمام غلط طریقے سے استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان یا نمائندگان پر ہرگز نہ ہوگی۔

اشتراک: دوسرے زرعی زہر کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔

سپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ 21 دن

زرعی استعمال کے لئے
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں

Farmer using phone in field

اس سیزن اپنی کپاس کی فصل کو محفوظ بنائیں۔

ہمارے مکمل کپاس IPM پیکج پر بنڈل بنائیں اور 30% تک بچائیں — کیڑے مار ادویات، فولیئر غذائیت اور ماہرانہ شیڈول۔

اوسط جواب: 3 منٹ ہفتے کے ساتوں دن تصدیق شدہ زرعی ماہرین

اپنی زبان منتخب کریں

جس زبان میں دیکھنا چاہتے ہیں وہ منتخب کریں۔ آپ اسے کسی بھی وقت اوپر کی پٹی سے بدل سکتے ہیں۔

ڈیلیوری کہاں کریں؟

اپنے علاقے کی ڈیلیوری کا وقت دیکھنے کے لیے شہر منتخب کریں۔

شہر