LAMBDA CYHALOTHRIN 2.5% EC
Insecticide PLANT 4LIFE

LAMBDA CYHALOTHRIN 2.5% EC

Rs.208

Pack Size
مجھے کتنی مقدار درکار ہے؟
اسٹاک میں
کیش آن ڈیلیوری، JazzCash، Easypaisa

مصنوعات کی تفصیل

تفصیل اور ہدف

لیمبڈا
ساھیلو تھرین
2.5 فیصد ای سی

لیمبڈا پائرتھرائیڈ گروپ کا غیر سرائیت پذیر جدید تحقیق کا زہر ہے جو کہ نقصان دہ کیڑوں کو کھانے اور چھونے سے کنٹرول کرتا ہے۔ دوسرے ملکوں میں یہ اجناس، سبزیاں، آلو اور کپاس پر کیڑوں کے بہترین کنٹرول کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

سفارشات برائے استعمال

فصل | نقصان دہ کیڑے | شرح استعمال فی ایکڑ
کپاس | سنڈیاں، جیسڈ، سفید مکھی،تھر پس| 300 ملی لیٹر
چنا | پوڈ بورر | 300 ملی لیٹر
چاول | تنے کی سنڈی، لیف فولڈر | 300 ملی لیٹر
بیگن، بھنڈی | پھل کی سنڈی | 300 ملی لیٹر
آم | ہاپر | 300 ملی لیٹر

گارنٹی: اس زرعی زہر کا استعمال اور ذخیرہ کرنا۔ چونکہ کمپنی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے لہذا اس کے استعمال کیلئے تجو یز کر دہ وقت تک معیاری ہونے اور لیبل پر درج شدہ مقدار کے علاوہ کسی اور قسم کی کوئی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔

ابتدائی طبی امداد: زہر آنکھوں میں گرنے کی صورت میں کم از کم پندرہ منٹ تک صاف پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔ بدن پر گرنے کی صورت میں آلودہ کپڑے فوراً تبدیل کریں اور متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔ سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہونے کی صورت میں فوراً مریض کو ہوا دار جگہ پر لٹا ئیں اور مصنوعی تنفس فراہم کریں۔ مریض کو دودھ گھی اور الکو حل ہرگز نہ دیں۔ طبیعت خراب ہونے کی صورت میں ڈاکٹر کو بلا لیں۔

اشتراک: دوسرے زرعی زہروں کے ساتھ ملا کر بھی سپرے کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔

تریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں ہے۔ ڈاکٹر صاحبان علامات کے مطابق علاج کریں۔

احتیاطی تدابیر: سپرے کرتے وقت ناک منہ اور آنکھوں کی حفاظت کریں۔ سپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ سپرے کرتے وقت ہوا کے مخالف رخ سپرے نہ کریں۔ محلول بناتے سپرے کرتے وقت دستانے، حفاظتی چشمہ اور ماسک پہنیں۔ تمام زرعی زہروں کو بچوں کی پہنچ، غیر متعلقہ افراد، پالتو جانوروں اور کھانے پینے کی اشیاء سے دور تالے میں رکھیں۔ سپرے سے فارغ ہو کر پورے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔ زہر کی خالی بوتلوں کو استعمال میں نہ لائیں۔ بلکہ ناقابل استعمال بنا کر پانی کے ذخیرے سے دور زمین میں گہرا دفن کر دیں۔

سپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ: 21 دن

استعمال سے پہلے لیبل ضرور پڑھیں
کیڑے مار زرعی زہر
یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں
صرف زرعی استعمال کیلئے

Farmer using phone in field

اس سیزن اپنی کپاس کی فصل کو محفوظ بنائیں۔

ہمارے مکمل کپاس IPM پیکج پر بنڈل بنائیں اور 30% تک بچائیں — کیڑے مار ادویات، فولیئر غذائیت اور ماہرانہ شیڈول۔

اوسط جواب: 3 منٹ ہفتے کے ساتوں دن تصدیق شدہ زرعی ماہرین

اپنی زبان منتخب کریں

جس زبان میں دیکھنا چاہتے ہیں وہ منتخب کریں۔ آپ اسے کسی بھی وقت اوپر کی پٹی سے بدل سکتے ہیں۔

ڈیلیوری کہاں کریں؟

اپنے علاقے کی ڈیلیوری کا وقت دیکھنے کے لیے شہر منتخب کریں۔

شہر