{"product_id":"lambda-cyhalothrin-2-5-ec","title":"LAMBDA CYHALOTHRIN 2.5% EC","description":"\u003cdiv dir=\"rtl\" lang=\"ur\"\u003e\n  \u003cp\u003eلیمبڈا\u003cbr\u003eساھیلو تھرین\u003cbr\u003e2.5 فیصد ای سی\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eلیمبڈا پائرتھرائیڈ گروپ کا غیر سرائیت پذیر جدید  تحقیق کا زہر ہے جو کہ نقصان دہ کیڑوں کو کھانے اور چھونے سے کنٹرول کرتا ہے۔ دوسرے ملکوں میں یہ اجناس، سبزیاں، آلو اور کپاس پر کیڑوں کے بہترین کنٹرول کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسفارشات برائے استعمال\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eفصل | نقصان دہ کیڑے | شرح استعمال فی ایکڑ\u003cbr\u003eکپاس | سنڈیاں،  جیسڈ، سفید مکھی،تھر پس| 300 ملی لیٹر\u003cbr\u003eچنا | پوڈ بورر | 300 ملی لیٹر\u003cbr\u003eچاول | تنے کی سنڈی، لیف فولڈر | 300 ملی لیٹر\u003cbr\u003eبیگن، بھنڈی | پھل کی سنڈی | 300 ملی لیٹر\u003cbr\u003eآم | ہاپر | 300 ملی لیٹر\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eگارنٹی: اس زرعی زہر کا استعمال اور  ذخیرہ کرنا۔ چونکہ کمپنی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے لہذا اس کے استعمال کیلئے  تجو یز کر دہ  وقت تک معیاری ہونے اور لیبل پر درج شدہ مقدار کے علاوہ کسی   اور قسم کی کوئی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eابتدائی طبی امداد: زہر آنکھوں میں گرنے کی صورت میں کم از کم پندرہ منٹ تک صاف پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔ بدن پر گرنے کی صورت میں آلودہ کپڑے فوراً تبدیل کریں اور متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔ سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہونے کی صورت میں فوراً  مریض کو ہوا دار جگہ پر لٹا ئیں اور مصنوعی تنفس فراہم کریں۔ مریض کو دودھ گھی  اور الکو حل ہرگز نہ دیں۔ طبیعت خراب ہونے کی صورت میں ڈاکٹر کو بلا لیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاشتراک: دوسرے زرعی زہروں کے ساتھ ملا کر بھی سپرے کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eتریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں ہے۔ ڈاکٹر صاحبان علامات کے مطابق علاج کریں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاحتیاطی تدابیر: سپرے کرتے وقت ناک منہ اور آنکھوں کی حفاظت کریں۔ سپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ سپرے کرتے وقت ہوا کے مخالف رخ سپرے نہ کریں۔ محلول بناتے سپرے کرتے  وقت دستانے، حفاظتی چشمہ اور ماسک پہنیں۔ تمام زرعی زہروں کو بچوں کی پہنچ، غیر متعلقہ افراد، پالتو جانوروں اور کھانے پینے کی اشیاء سے دور تالے میں رکھیں۔ سپرے سے فارغ ہو کر پورے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔ زہر کی خالی بوتلوں کو استعمال میں نہ لائیں۔ بلکہ ناقابل استعمال بنا کر پانی کے ذخیرے سے دور زمین میں گہرا دفن کر دیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ: 21 دن\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاستعمال سے پہلے لیبل ضرور پڑھیں\u003cbr\u003eکیڑے مار زرعی زہر\u003cbr\u003eیہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں\u003cbr\u003eبچوں کی پہنچ سے دور رکھیں\u003cbr\u003eصرف زرعی استعمال کیلئے\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"PLANT 4LIFE","offers":[{"title":"100ml","offer_id":51607875911926,"sku":"01010210015","price":208.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true},{"title":"250ml","offer_id":51607875944694,"sku":"01010210014","price":333.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true},{"title":"500ml","offer_id":51607875977462,"sku":"01010210005","price":625.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true},{"title":"1L","offer_id":51607876010230,"sku":"01010210001","price":1083.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0809\/2388\/5814\/files\/LAMBDA_CYHALOTHRIN_2.5_EC.png?v=1789035391","url":"https:\/\/ygkonnect.com\/ur\/products\/lambda-cyhalothrin-2-5-ec","provider":"YG Konnect","version":"1.0","type":"link"}