MAIDIAN 56% SC
Fungicide PLANT 4LIFE

MAIDIAN 56% SC

Rs.708

Pack Size
مجھے کتنی مقدار درکار ہے؟
اسٹاک میں
کیش آن ڈیلیوری، JazzCash، Easypaisa

مصنوعات کی تفصیل

تفصیل اور ہدف

زراعت --- زندگی

میدیئن
56 فیصد ایس سی

میدیئن ایک منفرد طریقہ کار رکھنے والا سراےئیت پذیر پھپھوندی کش زہر ہے جو کہ دو طا قتور پھپھوندی کش زہروں کا شاندار مرکب ہے۔ میڈ ن ٹماٹر کی فصل میں اگیتا جھلسا ئو کو حفا ظتی (Preventive) اور معالجاتی (Curative) دونوں طریقوں سے کنٹرول کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔ میڈ ن پودے میں داخل ہو کر پھپھوندی کی نشوونما کو روک کر اس کی تلفی کا باعث بنتا ہے اور پودے کے اندر بیماری کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔ میڈن فصل کو سرسبز شاداب اور پیداوار میں یقینی اضافہ کا باعث بنتا ہے۔

سفارشات برائے استعمال

فصل | بیماری | مقدار
ٹماٹر | اگیتا جھلساؤ | 250-350 ملی لیٹر فی 100 لیٹر پانی

ہدایات برائے استعمال: پانی کی مقدار 100-120 لیٹر فی ایکڑ استعمال کریں۔ کسی موزوں سپرے مشین سے فصل پر اچھی طرح سپرے کریں۔

طریقہ استعمال: کسی بھی ہاتھ سے چلنے والی (پینڈٹ نیپ سیک) یا ٹریکٹر بوم اسپریئر سےاسپر ے کیا جا سکتا ہے۔ زہر کی مطلوبہ مقدار ضرورت کے مطابق پانی میں ڈال کر محلول بنائیں۔ تیار شدہ محلول کو اس طرح سپرے کریں کہ زہر پودوں کے تمام حصوں تک یکساں پہنچ سکے۔

محلول تیار کرنے کا طریقہ: سپرے سے پہلے اس بات کا تعین کریں کہ ایک ایکڑ میں کتنی ٹینکیاں درکار ہیں۔ (مشین کی کیلیبر یشن کریں) آپ ایک ایکڑ میں جتنی ٹینکیاں استعمال کریں گے اتنےمگ ایک بالٹی میں پانی ڈالیں۔ زہر کی صحیح فی ایکڑ مقدار پیمانے سے ناپ کر اس بالٹی میں ڈالیں اور کسی ساف لکڑی یا ڈنڈے سےاچھی طرح ہلائیں۔ سپرے مشین کی ٹینکی میں آدھا پانی بھریں اور پھر ایک مگ پانی بالٹی سے نکال کر اس میں ڈال دیں۔ ٹینکی کو مطلوبہ نشان تک پانی سے بھریں اور اچھی طرح ہلائیں۔ محلول سپرے کرنے کے لئے تیار ہے۔

اسٹوریج: زہر کو محفوظ مدت استعمال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے۔ زہر کو اصل پیکنگ میں سورج کی روشنی اور آگ سے دور اور الگ جگہ پر رکھا جائے۔

اشتراک: اس زہر کو دوسرے زہروں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بشرطیکہ وہ اسا سی نوعیت کی نہ ہوں۔

ابتدائی طبی امداد: زہر کے غلط استعمال یا بے احتیاطی کے باعث حادثے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اس دوران مریض کو کھلی ،سایہ دار جگہ پر لٹا دیں۔ اس کا جسم گرم رکھیں۔ زہر آلود کپڑے اتار کر جسم کے متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے دھوئیں۔ اگر زہر آنکھوں میں پڑ جائے تو صاف پانی سے آنکھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔

گارنٹی: زہر پیکنگ پر درج خصوصیات کے مطابق ہے اور مجوزہ استعمال کے لئے موزوں ہے۔ چونکہ زہر کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے ہم اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ تاہم غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان، تقسیم کنندگان یا نمائندگان پر ہرگز نہ ہوگی۔

سپرے اور برداشت کا درمیانی وقفہ: 7 دن

احتیاطی تدابیر: استعمال سے پہلے لیبل ضرور پڑھیں۔ زہر کو کھا نے پینے کی چیزون جانوروں کے چارہ جا ت کیساتھ سٹور نہ کریں۔ زہر کو اس کی اصل پیکنگ میں ٹھنڈی خشک اور ہوا دار جگہ پر اسٹور کریں۔ زہر کو آگ سے دور رکھیں اور براہ راست سورج کی روشنی سے دور رکھیں۔ سپرے کا محلول بناتے وقت یا سپرے کے دوران تمباکو نوشی نہ کریںاور نہ ہی کچھ کھائیں۔ سپرے کے دوران حفاظتی لباس اور جوتے پہنیں علا وہ ازیں آنکھون اور ہا تھوں کی حفا ظت کیلئے عینک اور دستا نوں کا استعمال کریں۔ ہواکی سمت کے مخالف سپرے نہ کریں۔ زہر کو پانی کے تا لاب اور ندی نالوں سے دور رکھیں۔ سپرے کے فوراً بعداچھی طرح نہائیں اور کپڑے تبدیل کریں۔ زہر کی خالی پیکنگ کو دوبارہ استعمال نہ کریں۔ زہر کی خالی پیکنگ کو پانی کے ذخائر سے دور زمین میں گہرا دفن کریں۔ سپرے شدہ کھیت میں کم از کم 24 گھنٹے خود نہ جائیں اور جانوروں کو بھی جانے نہ دیں۔

پھپھوندی کش زرعی زہر
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں
صرف زرعی استعمال کیلئے

زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں
استعمال سے پہلے بوتل اچھی طرح ہلائیں

Farmer using phone in field

اس سیزن اپنی کپاس کی فصل کو محفوظ بنائیں۔

ہمارے مکمل کپاس IPM پیکج پر بنڈل بنائیں اور 30% تک بچائیں — کیڑے مار ادویات، فولیئر غذائیت اور ماہرانہ شیڈول۔

اوسط جواب: 3 منٹ ہفتے کے ساتوں دن تصدیق شدہ زرعی ماہرین

اپنی زبان منتخب کریں

جس زبان میں دیکھنا چاہتے ہیں وہ منتخب کریں۔ آپ اسے کسی بھی وقت اوپر کی پٹی سے بدل سکتے ہیں۔

ڈیلیوری کہاں کریں؟

اپنے علاقے کی ڈیلیوری کا وقت دیکھنے کے لیے شہر منتخب کریں۔

شہر