{"product_id":"maidian-56-sc","title":"MAIDIAN 56% SC","description":"\u003cdiv dir=\"rtl\" lang=\"ur\"\u003e\n  \u003cp\u003eزراعت --- زندگی\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eمیدیئن\u003cbr\u003e56 فیصد ایس سی\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eمیدیئن ایک منفرد طریقہ کار رکھنے والا سراےئیت پذیر پھپھوندی کش زہر ہے جو کہ دو طا قتور پھپھوندی کش زہروں کا شاندار مرکب ہے۔ میڈ ن ٹماٹر کی فصل میں اگیتا جھلسا ئو کو حفا ظتی (Preventive) اور معالجاتی (Curative) دونوں طریقوں سے کنٹرول کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔ میڈ ن پودے میں داخل ہو کر پھپھوندی کی نشوونما کو روک کر اس کی تلفی کا باعث بنتا ہے اور پودے کے اندر بیماری کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔ میڈن فصل کو سرسبز شاداب اور پیداوار میں یقینی اضافہ کا باعث بنتا ہے۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسفارشات برائے استعمال\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eفصل | بیماری | مقدار\u003cbr\u003eٹماٹر | اگیتا جھلساؤ | 250-350 ملی لیٹر فی 100 لیٹر پانی\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eہدایات برائے استعمال: پانی کی مقدار 100-120 لیٹر فی ایکڑ استعمال کریں۔ کسی موزوں سپرے مشین سے فصل پر اچھی طرح سپرے کریں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eطریقہ استعمال: کسی بھی ہاتھ سے چلنے والی (پینڈٹ نیپ سیک) یا ٹریکٹر بوم اسپریئر سےاسپر ے کیا جا سکتا ہے۔ زہر کی مطلوبہ مقدار ضرورت کے مطابق پانی میں ڈال کر محلول بنائیں۔ تیار شدہ محلول کو اس طرح سپرے کریں کہ زہر پودوں کے تمام حصوں تک یکساں پہنچ سکے۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eمحلول تیار کرنے کا طریقہ: سپرے سے پہلے اس بات کا تعین کریں کہ ایک ایکڑ میں کتنی ٹینکیاں درکار ہیں۔ (مشین کی کیلیبر یشن کریں) آپ ایک ایکڑ میں جتنی ٹینکیاں استعمال کریں گے اتنےمگ ایک بالٹی میں پانی ڈالیں۔ زہر کی صحیح فی ایکڑ مقدار پیمانے سے ناپ کر  اس بالٹی میں ڈالیں اور کسی  ساف لکڑی  یا ڈنڈے سےاچھی طرح ہلائیں۔ سپرے مشین کی ٹینکی میں آدھا پانی بھریں اور پھر ایک مگ پانی بالٹی سے نکال کر اس میں ڈال دیں۔ ٹینکی کو مطلوبہ نشان تک پانی سے بھریں اور اچھی طرح ہلائیں۔ محلول سپرے کرنے کے لئے تیار ہے۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاسٹوریج: زہر کو محفوظ مدت استعمال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے۔ زہر کو اصل پیکنگ میں سورج کی روشنی اور آگ سے دور اور الگ جگہ پر رکھا جائے۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاشتراک: اس زہر کو دوسرے زہروں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بشرطیکہ وہ اسا سی نوعیت کی نہ ہوں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eابتدائی طبی امداد: زہر کے غلط استعمال یا بے احتیاطی کے باعث حادثے کی صورت میں ڈاکٹر سے  رجوع کریں۔ اس دوران مریض کو کھلی ،سایہ دار جگہ پر لٹا دیں۔ اس کا جسم گرم رکھیں۔ زہر آلود کپڑے اتار کر جسم کے متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے دھوئیں۔ اگر زہر آنکھوں میں پڑ جائے تو صاف پانی سے آنکھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eگارنٹی: زہر پیکنگ پر درج خصوصیات کے مطابق ہے اور مجوزہ استعمال کے لئے موزوں ہے۔ چونکہ زہر کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے ہم اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ تاہم غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان، تقسیم کنندگان یا نمائندگان پر ہرگز نہ ہوگی۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسپرے اور برداشت کا درمیانی وقفہ: 7 دن\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاحتیاطی تدابیر: استعمال سے پہلے لیبل ضرور پڑھیں۔ زہر کو کھا نے  پینے کی چیزون جانوروں کے چارہ جا ت کیساتھ سٹور نہ کریں۔ زہر کو اس کی اصل پیکنگ میں ٹھنڈی خشک اور ہوا دار جگہ پر اسٹور کریں۔ زہر کو آگ سے دور رکھیں اور براہ راست سورج کی روشنی سے دور رکھیں۔ سپرے کا محلول بناتے وقت یا سپرے کے دوران تمباکو نوشی نہ کریںاور نہ ہی کچھ کھائیں۔ سپرے کے دوران حفاظتی لباس  اور جوتے پہنیں علا وہ ازیں آنکھون اور ہا تھوں کی حفا ظت کیلئے عینک اور دستا نوں کا استعمال کریں۔ ہواکی  سمت کے مخالف سپرے نہ کریں۔ زہر کو پانی کے تا لاب اور ندی نالوں سے دور رکھیں۔ سپرے کے فوراً  بعداچھی طرح نہائیں اور کپڑے تبدیل کریں۔ زہر کی خالی پیکنگ کو دوبارہ استعمال نہ کریں۔ زہر کی خالی پیکنگ کو پانی کے ذخائر سے دور زمین میں گہرا دفن کریں۔ سپرے شدہ کھیت میں کم از کم 24 گھنٹے خود نہ جائیں اور جانوروں کو بھی جانے نہ دیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eپھپھوندی کش زرعی زہر\u003cbr\u003eبچوں کی پہنچ سے دور رکھیں\u003cbr\u003eصرف زرعی استعمال کیلئے\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eزہر ہے احتیاط سے استعمال کریں\u003cbr\u003eاستعمال سے پہلے بوتل اچھی طرح ہلائیں\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"PLANT 4LIFE","offers":[{"title":"250ml","offer_id":51607876796662,"sku":"01020570003","price":708.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0809\/2388\/5814\/files\/MAIDIAN_56_SC.png?v=1789035425","url":"https:\/\/ygkonnect.com\/ur\/products\/maidian-56-sc","provider":"YG Konnect","version":"1.0","type":"link"}