Pendirox 33% EC
Rs.1,833
مصنوعات کی تفصیل
تفصیل اور ہدف
زراعت --- زندگی
پینڈیر وکس
33 فیصد ای سی
پینڈیر وکس کپاس کی چوڑے پتوں والی اور گھاس نما جڑی بوٹیوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک بہترین زہر
(Selective Herbicide) ہے۔
پینڈیر وکس کا موثر جزرو مٹی میں موجود جڑی بوٹیوں کے بیج پھوٹنے ہی ان میں خلیوں کے بننے کے عمل
(Cell Division) کو روک کر جڑی بوٹیوں کو ختم کرتا ہے۔ اس سے کپاس کی فصل کو شروع ہی سے صحت مند
بھرپور آغاز ملتا ہے اور زیادہ پیداوار حاصل ہوتی ہے۔
پینڈیر وکس بارش ہونے کی صورت میں بھی موثر اور کپاس کی فصل کیلئے بالکل محفوظ ہے۔
سفارشات برائے استعمال
فصل: کپاس
گندم، مکئی
جڑی بوٹیاں:
تمام چوڑے پتوں والی اور گھاس نما جڑی بوٹیاں
ماسوائے ڈیلا، کھبل گراس اور مکو
(Pre & Post Emergence)
مقدار فی ایکڑ:
1 سے 1.2 لیٹر
پینڈیر وکس سپرے کرنے کا وقت اور طریقہ:
ڈرِل کاشت کرنے کی صورت میں:
پکی راونی کے بعد وتر میں رمبٹریا کراہ کر پینڈیر وکس کا سپرے کریں اور بچائی کیلئے زمین تیار کریں۔
یا
پکی رائونی کے بعد بچائی کیلئے زمین تیار کرنے کے آخری سہاگہ دینے سے پہلے پینڈیر وکس کا سپرے کریں
اور کلٹیویٹر کے ساتھ سہا گہ دے کر زہر کو مٹی میں ملا لیں اور بچائی کریں۔
پینڈیر وکس کا پکی رائونی سے پہلے سپرے کریں اور کھیت کو پانی لگا دیں۔ وتر آنے پر زمین تیار کرکے بچائی کریں۔
کھیلیوں پر کاشت کرنے کی صورت میں:
کھیلیوں پر کاشت کی گئی کپاس کو بچائی کے بعد اگنے سے پہلے وتر میں پینڈیر وکس سپرے کریں۔
ترائی: اس زرعی زہر کا کوئی خاص تریاق نہیں ہے۔ مریض میں پائی جانے والی علامات کے مطابق علاج کرائیں۔
اشتراک: دوسرے جڑی بوٹی مار زہروں کے ساتھ ملا کر بھی سپرے کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان کی خاصیت میں الکی شامل نہ ہو۔
ابتدائی طبی امداد: اگر زہر جلد لگ جائے تو فوراً پانی اور صابن سے اچھی طرح دھوئیں۔ اگر زہر آنکھوں میں
پڑ جائے تو دس منٹ تک وافر پانی کے چھینٹے ماریں۔ پھر بھی جلن باقی رہے تو ڈاکٹر کو بلائیں۔
گارنٹی: یہ زر لیبل پر درج خصوصیات کے مطابق اور محدود استعمال کے لئے موزوں ہے۔ چونکہ زہر کا استعمال
ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے ہم صرف اس کے معیار کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ تاہم غلط
طریقے سے رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان، تقسیم کنندگان یا نمائندگان پر
ہرگز نہ ہوگی۔
احتیاطی تدابیر: استعمال سے قبل لیبل پر درج ہدایت کو غور سے پڑھیں۔ زہر کو بچوں، پالتو جانوروں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ سپرے کے دوران حفاظتی لباس، دستانے، اور چشمہ وغیرہ استعمال کریں۔ ہوا کے مخالف سپرے نہ کریں۔ زہر اور اس کی پھوار کو آنکھوں، کپڑوں پر لگنے اور سانس میں شامل ہونے سے بچائیں۔ سپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ سپرے کے بعد کپڑوں اور جسم کو پانی اور صابن سے دھوئیں۔ زہر کی خالی بوتلوں اور ڈبوں کو ضائع کر کے زمین میں گہرا دبا دیں
سپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ 7 دن
استعمال سے پہلے بوتل اچھی طرح ہلائیں۔
جڑی بوٹی مار زرعی زہر
یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں
صرف زرعی استعمال کیلئے
نمایاں مصنوعات
پاکستانی حالات کے لیے ماہرین کا انتخاب۔
اس سیزن اپنی کپاس کی فصل کو محفوظ بنائیں۔
ہمارے مکمل کپاس IPM پیکج پر بنڈل بنائیں اور 30% تک بچائیں — کیڑے مار ادویات، فولیئر غذائیت اور ماہرانہ شیڈول۔