Prospel 20% SL
Insecticide PLANT 4LIFE

Prospel 20% SL

Rs.708

Pack Size
مجھے کتنی مقدار درکار ہے؟
اسٹاک میں
کیش آن ڈیلیوری، JazzCash، Easypaisa

مصنوعات کی تفصیل

تفصیل اور ہدف

زراعت --- زندگی

پرو سپیل 20 فیصد ایس سی

پرو سپیل ایک نئے گروپ نیونیکوٹینائڈ سے تعلق رکھنے والا جدید اور منفر د زہر ہے جو فصلوں کے نقصان دہ کیڑوں کے اعصابی نظام پر مختلف انداز میں اثر کر کے انہیں فوراً ہلاک کر د یتا ہے۔ یہ زہر کیڑوں کی مختلف حالتوں پر کیساں مؤثر ہونے کی وجہ سے سپرے کے بعد فصل کی مکمل حفاظت کرتا ہے اور مزید نقصان سے بچاتا ہے۔ یہ ز ہر فائدہ مند کیڑوں اور فصل کے لئے محفوظ ہے۔

سفارشات برائے استعمال

فصل | نقصان دہ کیڑے | مقدار فی ایکڑ
کپاس | سفید مکھی، ایفڈ ز، تھرپس، جیسڈ | 125 ملی لیٹر فی ایکڑ
تمباکو | ایفڈز | 125 ملی لیٹر فی ایکڑ
سبزیات و باغات | سفید مکھی، ایفڈز ، تھرپس، ڈائمنڈ بیک ماتھ ، لیف | 100 ملی لیٹر فی 100 لیٹر پانی

طریقہ استعمال: کسی بھی دستی، نیپ سیک یا بوم سپرے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ابتدائی طبی امداد: اگر بے احتیاطی کی وجہ سے زہر کا اثر ہو جائے تو فوراً ڈاکٹر سے بلا ئیں اور زہر کا لیبل ڈاکٹر کو دکھا ئیں۔ اس دوران مریض کو سایہ دار جگہ پر لٹا دیں اور اگر جسم گرم رکھیں۔ تمام زہر آلو دہ کپڑے اُتار دیں جسم کے متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔ زہر اگر آنکھوں میں چلا جائے تو صاف پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔

تریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں ہے۔ ڈاکٹر صاحبان علامات کے مطابق علاج کریں۔

اشتراک: دوسرے زرعی زہروں کے ساتھ ملا کر بھی سپرے کیا جا سکتا ہے۔ بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔

گارنٹی: یہ زہر لیبل پر درج خصوصیات کے مطابق اور مجوزہ استعمال کے لئے موزوں ہے۔ چونکہ زہر کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے ہم صرف اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ تما ہم غلط طریقے سے استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان یا نمائندگان پر ہرگز نہ ہوگی۔

استعمال سے پہلے بوتل اچھی طرح ہلا لیں۔

احتیاطی تدابیر: سپرے صرف تربیت یافتہ افراد کریں۔ سپرے کرتے وقت ناک اور آنکھوں کی حفاظت کریں اورز ہر کیڑوں پر بھی نہ گرنے دیں کیونکہ زہر جلد کے ذریعے جذب ہو سکتی ہے۔ سپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ سپرے کرتے وقت ہوا کے خلاف رُخ سپرے نہ کریں۔ محلول بنا تےاور سپرے کر تے وقت دستانے ، حفا ظتی چشمہ اور ماسک پہنیں۔ تمام زرعی زہروں کو بچوں کی پہنچ، غیر متعلقہ افراد، جانوروں اور کھانے پینے کی اشیاء سے دور تالے میں رکھیں۔ سپرے سے فارغ ہو کر پورے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔ زہر کی خالی پیک کو استعمال میں نہ لائیں بلکہ ناقابل استعمال بنا کر پانی کے ذخیرے سے دور زمین میں گہرا دفن کردیں۔

سپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ: 14-30 دن

کیڑے مار زرعی زہر ، یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں، بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں، صرف زرعی استعمال کیلئے

Farmer using phone in field

اس سیزن اپنی کپاس کی فصل کو محفوظ بنائیں۔

ہمارے مکمل کپاس IPM پیکج پر بنڈل بنائیں اور 30% تک بچائیں — کیڑے مار ادویات، فولیئر غذائیت اور ماہرانہ شیڈول۔

اوسط جواب: 3 منٹ ہفتے کے ساتوں دن تصدیق شدہ زرعی ماہرین

اپنی زبان منتخب کریں

جس زبان میں دیکھنا چاہتے ہیں وہ منتخب کریں۔ آپ اسے کسی بھی وقت اوپر کی پٹی سے بدل سکتے ہیں۔

ڈیلیوری کہاں کریں؟

اپنے علاقے کی ڈیلیوری کا وقت دیکھنے کے لیے شہر منتخب کریں۔

شہر