Pull-Up 48% SL
Herbicide PLANT 4LIFE

Pull-Up 48% SL

Rs.1,325

Pack Size
مجھے کتنی مقدار درکار ہے؟
اسٹاک میں
کیش آن ڈیلیوری، JazzCash، Easypaisa

مصنوعات کی تفصیل

تفصیل اور ہدف

پل اپ 48 فیصد ایس ایل

پل اپ 48 فیصد ایس ایل ایک سرا ئیت پذ یر Non-Selective جڑی بوٹی مار زہر ہے جو کہ پودوں کے ذریعے جذب ہو کر پورے پودے میں پھیل جاتا ہے اور جڑی بوٹیوں میں پروٹین بنانے کی صلاحیت ختم کرتا ہے۔ پل اپ 48 فیصد ایس ایل موسمی، سالانہ گھاس اور چوڑے پتے والی دائمی سخت جان تمام جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کرتا ہے۔ دنیا میں پل اپ 48 فیصد ایس ایل کا استعمال باغوت اور چراگاہوں میں ہوتا ہے۔ فصلات میںفسل اگنے سے پہلے بھی سپرے کیا جا سکتا ہے۔

سفارشات برائے استعمال

جڑی بوٹیاں
تمام چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیاں
تمام سالانہ گھاس نما جڑی بوٹیاں

مقدار فی ایکڑ
1.2 لیٹر

احتیاطی تدابیر: لیبل کو غور سے پڑھیں دی گئی ہدایات کے مطابق استعمال کریں۔ زہر کو بچوں، پالتو جانوروں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ آگ اور کھانے پینے کی اشیاء سے دور ٹھنڈی جگہ پر تالے میں رکھیں۔ سپرے کے دوران حفاظتی لباس، دستانے، ماسک اور عینک پہنیں۔ ہوا کے مخالف سپرے نہ کریں۔ زہر کو سپرے مشین سے بہنے دیں۔ زہر اور اس کی پھوار کو آنکھوں، کپڑوں پر لگنے اور سانس میں شامل ہونے سے بچائیں۔ سپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔اسپرے کے بعد کھانے پینے یا تمبا کو نوشی سے پہلے ہاتھ اچھی طر ح دھولیں۔ سپرے کے فوراً بعد کپڑوں، دستانوں، ہاتھوں، آنکھوں اور جسم کو پانی اور صابن سے دھوئیں۔ زہر کی خالی بوتلوں اور ڈبوں کو ضائع کر کے زمین میں گہرا دبا دیں۔

تریاق: اس زہر کا کوئی مخصوص تریاق نہیں۔ ڈاکٹر صاحبان علامات کے مطابق علاج کریں۔

اشتراک: دوسرے جڑی بوٹی مار زرعی زہروں کے ساتھ ملا کر بھی سپرے کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان کی خاصیت میں الکلی شامل نہ ہو۔

استعمال سے پہلے بوتل اچھی طرح ہلائیں۔

ابتدائی طبی امداد: زہر کے اثرات کی صورت میں زہر آلودہ کپڑوں کو تبدیل کر کے جسم کو اچھی طرح سے دھوئیں اور آنکھوں میں پڑ جانے کی صورت میں لگا تار 5 منٹ تک صاف پانی سے دھوئیں۔ مریض کو قے نہ کروائیں۔ مریض کو ہوا دار جگہ پر آرام سے لٹا دیں اور اس کو گھی ،دودھ،اور لسی ہرگز نہ دیں۔ فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

گارنٹی: اس زرعی زہر کا استعمال چونکہ کمپنی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے لہذا زہر کے معیاری ہونے اور لیبل پر درج شدہ مقدار کے علاوہ کسی اور قسم کی کوئی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔

اسپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ 7-14 دن

جڑی بوٹی مار زرعی زہر
یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں
صرف زرعی استعمال کیلئے

Farmer using phone in field

اس سیزن اپنی کپاس کی فصل کو محفوظ بنائیں۔

ہمارے مکمل کپاس IPM پیکج پر بنڈل بنائیں اور 30% تک بچائیں — کیڑے مار ادویات، فولیئر غذائیت اور ماہرانہ شیڈول۔

اوسط جواب: 3 منٹ ہفتے کے ساتوں دن تصدیق شدہ زرعی ماہرین

اپنی زبان منتخب کریں

جس زبان میں دیکھنا چاہتے ہیں وہ منتخب کریں۔ آپ اسے کسی بھی وقت اوپر کی پٹی سے بدل سکتے ہیں۔

ڈیلیوری کہاں کریں؟

اپنے علاقے کی ڈیلیوری کا وقت دیکھنے کے لیے شہر منتخب کریں۔

شہر