Raylan 72.4% SE
Herbicide PLANT 4LIFE

Raylan 72.4% SE

Rs.1,125

Pack Size
مجھے کتنی مقدار درکار ہے؟
اسٹاک میں
کیش آن ڈیلیوری، JazzCash، Easypaisa

مصنوعات کی تفصیل

تفصیل اور ہدف

زراعت۔۔۔ زندگی

ریلان
72.4 فیصد ایس ای

ریلان 72.4 فیصد ایس ای دو مختلف گروپ کی زہروں کا طاقتور مکسچر ہے جو فصل میں پائی جانے والی مختلف اقسام کی گھاس نما اور چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کا ایک ساتھ خاتمہ کرتا ہے اوریوں فصل لمبے عر صے تک جڑی بوٹیوں کے نقصان سے محفوظ رکھتی ہے۔

ریلان 72.4 فیصد ایس ای دو مختلف زہروں کا طاقتور مکسچر ۔
ریلان 72.4 فیصد ایس ای نئی اور منفرد فار مولیشن۔
ریلان 72.4 فیصد ایس ای جڑی بوٹیوں کے اگنے سے پہلے استعمال ہونے والی خاص زہر۔
ریلان 72.4 فیصد ایس ای دیر پا اثر اکھنے کی وجہ سے تا خیر سےاگنے والی جڑی بوٹیوں کا بھی خاتمہ۔

سفارشات برائے استعمال

فصل | جڑی بوٹیاں | مقدار فی ایکڑ
مکئی | گھاس نما اور چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیاں | 500 سے 750 ملی لیٹر
گنا | گھاس نما اور چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیاں | 500 سے 750 ملی لیٹر

سپر ےاور برداشت کے درمیان وقفہ 60 دن

نوٹ: کلر اٹھی اور ریتلی زمینوں میں ہر گز استعمال نہ کریں۔

طریقہ استعمال: کسی بھی حالت میں چلنے والی مشینی سپر یئر سے استعمال کیا جا سکتا ہے، زہر کی مطلوبہ مقدار ضرورت کے مطابق پانی میں ڈال کر محلول بنائیں تیار شدہ محلول اس طرح سپرے کریں کہ تمام کھیتیاں زر سے اچھی طرح تر ہو جائیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ ایسی سپرے مشینیں جن سے جڑی بوٹی مار زہر سپرے کی گئی ہو اس سے کیڑے مارزہر اسپرے نہ کریں۔

احتیاطی تدابیر:
سپرے کرتے وقت ناک منہ اور آنکھوں کی حفاظت کریں اور زہر کو کپڑوں پر نہ گرنے دیں کیونکہ زہر جلد کے ذریعے جذب ہو سکتی ہے۔
سپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔
سپرے کرتے وقت ہوا کے رخ کا ضرور خیال رکھیں۔
سپرے شدہ کھیت میں کم از کم 24 گھنٹے خود جانوروں کو جانے نہ دیں۔
آبی گزر گاہوں اور تالابوں کو آلودہ نہ کریں۔
پرے سے فارغ ہو کر پورے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔
زہر کے خالی پیکٹوں کو استعمال میں نہ لائیں بلکہ ناقابل استعمال بنا کر پانی کے ذخیرے سے دور زمین میں گہرا کھود کر دفن کریں۔
محلول بناتے وقت اور سپرے کرتے وقت دستانے، حفاظتی چشمہ اور ماسک پہنیں۔

ابتدائی طبی امداد: اگر زہر آنکھوں میں پڑ جائے تو صاف پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔ زہر نظام تنفس میں چلے جانے کی صورت میں مریض کو فوری طور پر کھلی اور ہوا دار جگہ پر لے جائیں اور اس کے کپڑے بدل دیں۔
ڈاکٹر کو فوری طور پر بلوا لائیں یا ہسپتال میں لے جائیں۔

تریاق: اس کا کوئی مخصوص تریاق نہیں علامات کے مطابق علاج کیا جائے۔

گارنٹی: یہ زر لیبل پر درج خصوصیات کے مطابق اور محدود استعمال کیلئے موزوں ہے چونکہ زہر استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے ہم صرف اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں تا ہم غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان تقسیم کنندگان یا نمائندگان پر ہرگز نہ ہوگی۔

جڑی بوٹی مار زرعی زہر
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں
صرف زرعی استعمال کیلئے
یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں
استعمال سے پہلے بوتل اچھی طرح ہلائیں

Farmer using phone in field

اس سیزن اپنی کپاس کی فصل کو محفوظ بنائیں۔

ہمارے مکمل کپاس IPM پیکج پر بنڈل بنائیں اور 30% تک بچائیں — کیڑے مار ادویات، فولیئر غذائیت اور ماہرانہ شیڈول۔

اوسط جواب: 3 منٹ ہفتے کے ساتوں دن تصدیق شدہ زرعی ماہرین

اپنی زبان منتخب کریں

جس زبان میں دیکھنا چاہتے ہیں وہ منتخب کریں۔ آپ اسے کسی بھی وقت اوپر کی پٹی سے بدل سکتے ہیں۔

ڈیلیوری کہاں کریں؟

اپنے علاقے کی ڈیلیوری کا وقت دیکھنے کے لیے شہر منتخب کریں۔

شہر