SEGA PEST CLEAR 3% SC
Rs.333
مصنوعات کی تفصیل
تفصیل اور ہدف
سگا پیسٹ کلیئر
3 فیصد ایم سی
سگا پیسٹ کلیئر دنیا کا بہترین وسیع دائرہ اثر رکھنے والا نیو کیمسٹری کیڑے مار زہر ہے جو کہ دو طاقتور کیڑے مار زہروں کا شاندار مرکب ہے۔ سیگا پیسٹ کلیئر میں موجود کیڑے مار زہروں کو ایک خاص تناسب سے ملایا گیا ہے۔ سیگا پیسٹ کلیئر تین مختلف طریقوں لمسی، شکمی اور پتوں کے آر پار ہونے کی صلاحیت سے سنڈیوں کو کنٹرول کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔ سیگا پیسٹ کلیئر کیڑوں کو فوری طور پر کنٹرول کر کے فصل کو قدرتی حالت میں سرسبز و شاداب رکھتا ہے اور پیداوار میں یقینی اضافہ کا باعث بنتا ہے۔
سفارشات برائے استعمال
فصل | نقصان دہ کیڑے | مقدار فی ایکڑ
فارمسٹ ویڈز | فال ویب ورم | 15-20 ملی لیٹر
وقت استعمال: کیڑوں کے معاشی نقصان دہ حد تک پہنچنے پر سپرے کریں۔
طریقہ استعمال: سب سے پہلے کیلیبریشن کے ذریعے فی ایکڑ کا تعین کریں۔ اس کے بعد سپرے ٹینک کو آدھا بھریں۔ اب اس میں سیگا پیسٹ کلیئر کی مجوزہ مقدار ڈالیں اور سپرے ٹینک کو مطلوبہ مقدار تک بھریں۔ ا سپرےاس طرح اسپرے کریں کہ پودوں کے تمام حصوں تک پہنچ جائے اور پتوں سے نیچے نہ ٹپکے۔
تریاق: کوئی خاص تریاق نہیں، علامات کے مطابق علاج کریں۔
اسٹوریج: ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں۔ بچوں اور پالتو جانوروں سے دور رکھیں۔ دوا کو کم از کم دو سال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے اگر بوتل پر اصل سیل موجود ہے۔ استعمال شدہ خالی بوتلوں کو ناقابل استعمال بنا کر غیر آباد علاقے میں پانی کے ذخیرے سے دور دفن کر دیں۔
اشتراک: دوسرے زرعی زہروں کے ساتھ ملا کر بھی سپرے کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔
احتیاطی تدابیر: اسپرے کرتے وقت ناک، منہ اور آنکھوں کی حفاظت کریں۔ اسپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ اسپرے کرتے وقت ہوا کے مخالف رخ ہرگز اسپرے نہ کریں۔ محلول بناتے وقت دستانے، حفاظتی چشمہ اور ماسک پہنیں۔ تمام زرعی زہروں کو بچوں، غیر متعلقہ افراد، پالتو جانوروں اور کھانے پینے کی اشیاء سے دور رکھیں۔ اسپرے کے دوران پالتو جانوروں اور لوگوں کو اسپرے شدہ کھیت سے دور رکھیں۔ اسپرے سے فارغ ہو کر پورے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح صابن اور صاف پانی سے دھوئیں۔ زہر کی خالی بوتلوں کو استعمال میں نہ لائیں بلکہ ناقابل استعمال بنا کر پانی کے ذخیرے سے دور زمین میں گہرا دفن کر دیں۔
ابتدائی طبی امداد: دوا اگر جسم پر گر جائے تو زہر آلودہ کپڑے فوراً اتار دیں اور متاثرہ حصے کو فوراً دھوئیں۔ دوا اگر آنکھ میں پڑ جائے تو کم از کم پندرہ منٹ تک صاف پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔ دوا سے متاثر ہونے کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
وارنٹی: دوا کے غلط استعمال یا غلط اسٹوریج سے ممکنہ نقصان کی کمپنی ذمہ دار نہ ہوگی۔ ہم اس دوا کے صرف اصل اور سیل بند پیکنگ میں معیاری ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔
سپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ 14 دن
استعمال سے پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلا لیں
اور لیبل پر درج ہدایات پر عمل کریں۔
یہ زہر برے احتیاط سے استعمال کریں
انتباہ: استعمال سے پہلے مطا بقت کا ٹیسٹ ضرور کریں۔ ایس سی فار مولیشن کی حامل زرعی ادویا ت کو اسپرے اور تجز یہ سے قبل اچھی طرح ہلا لیں۔
کیڑے مار زرعی زہر
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں
صرف زرعی استعمال کیلئے
استعمال سے پہلے لیبل ضرور پڑھ لیں
نمایاں مصنوعات
پاکستانی حالات کے لیے ماہرین کا انتخاب۔
اس سیزن اپنی کپاس کی فصل کو محفوظ بنائیں۔
ہمارے مکمل کپاس IPM پیکج پر بنڈل بنائیں اور 30% تک بچائیں — کیڑے مار ادویات، فولیئر غذائیت اور ماہرانہ شیڈول۔