SUDAO 11.6% SC
Rs.635
مصنوعات کی تفصیل
تفصیل اور ہدف
سوڈا ؤ
11.6 فیصد ایس سی
دھان میں نقصان دہ سنڈیوں کیلئے بہترین زہر۔
سوڈا ؤ
11.6 فیصد ایس سی
جدید، طاقتور اور بہترین زہر، ماحول دوست کیڑوں کیلئے بے ضرر۔
سوڈا ؤ
11.6 فیصد ایس سی
متاثرہ سنڈی فوراً مفلوج ہونے کے بعد ہلاک۔
سفارشات برائے استعمال
فصل | کیڑے | مقدار فی ایکڑ
دھان | پتہ لپٹ سنڈی | 60-90 ملی لیٹر
طریقہ استعمال: کسی بھی ہاتھ سے چلنے والی (ہینڈ نیپ سیک) یا ٹر یکٹر بوم اسپرئر سے اسپرے کیا جا سکتا ہے۔ زہر کی مطلوبہ مقدار کو ضرورت کے مطابق پانی میں ڈال کر محلول بنائیں۔ تیار شدہ محلول کو اس طرح اسپرے کریں کہ زہر پودوں کے تمام حصوں تک یکساں پہنچ جائے۔
محلول تیار کرنے کا طریقہ: اسپرے سے پہلے اس بات کا تعین کریں کہ ایک ایکڑ میں کتنی کتنی ٹینکیاں درکار ہیں۔ (مشین کی کیلیبریشن کریں) آپ ایک ایکڑ میں کتنی ٹینکیاں درکار ہیں۔مشین کی کیلیبریشن کریں۔ آپ ایک ایکڑ میں جتنی ٹینکیاں استعمال کریں گے اتنے مگ ایک بالٹی میں پانی ڈالیں۔ زر کی صح فی ایکڑ مقدار پیمانے سے ناپ کر اس بالٹی میں ڈالیں اور کسی ساف لکڑی یا ڈنڈے سے اچھی طرح ہلائیں۔ اسپرے مشین کی ٹینکی میں آدھا پانی بھریں اور پھر ایک مگ پانی نکال کر اس میں ڈال دیں۔ ٹینکی کو مطلوبہ نشان تک پانی سے بھریں اور اچھی طرح ہلائیں۔ محلول اسپرے کرنے کیلئے تیار ہے۔
احتیاطی تدابیر: استعمال سے پہلے لیبل ضرور پڑھ لیں۔ دوا اکھانے پینے کی چیزوں اور جانوروں کے چارہ جات کے ساتھ اسٹور نہ کریں۔ دوا کو اس کی اصل پیکنگ میں ٹھنڈی خشک اور ہوا دار جگہ پر آگ سے دور اسٹور کریں۔ سپرے کا محلول بناتے وقت یا اسپرے کے دوران تمباکو نوشی نہ کریں اور نہ ہی کچھ کھائیں۔ سپرے کے دوران حفاظتی لباس اور جوتے پہنیں علاوہ ازیں آنکھوں اور ہاتھوں کی حفاظت کیلئے عینک اور دستانوں کا استعمال کریں۔ ہوا کی مخالف سمت اسپرے نہ کریں۔ دوا کو پانی کے تالاب اور ندی نالوں سے دور رکھیں۔ سپرے کے فوراً بعد نہائیں اور کپڑے تبدیل کریں۔ سپرے شدہ کھیت میں کم از کم 24 گھنٹے تک خود بھی نہ جائیں اور جانوروں کو بھی نہ جانے دیں۔
اسٹورج : زہر کو مقررہ معیاد استعمال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے۔ بشرطیکہ زہر کو اس کی اصل پیکنگ میں سورج کی روشنی اور نمی سے دور ہوا دار جگہ پر رکھا جائے۔
اشتراک: اس زہر کو دوسرے زہروں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بشرطیکہ وہ اساسی نوعیت کی نہ ہوں۔
تریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں ہے۔ زہر کے اثرات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ڈاکٹر حضرات علامات کے مطابق علاج کریں۔
انتباہ: زہر کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ اسپرے کرنے سے پہلے ہدایات ضرور پڑھ لیں۔
ابتدائی طبی امداد: زہر کے غلط استعمال یا بے احتیاطی کے باعث حادثے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اس دوران مریض کو کھلی، سایہ دار جگہ پر لٹا دیں، اس کا جسم گرم رکھیں۔ زہر آلود کپڑے اتار کر جسم کے متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے دھوئیں۔ اگر زہر آنکھوں میں پڑ جائے تو صاف پانی سے آنکھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔
گارنٹی:ز ہر پیکنگ پر درج خصوصیات کے مطابق ہے اور مجوزہ استعمال کے لئے موزوں ہے۔ چونکہ زہر کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے ہم اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ تاہم غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان، تقسیم کنندگان پر ہرگز نہ ہوگی۔
اسپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ: 28 دن
استعمال سے پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلا لیں۔
نمایاں مصنوعات
پاکستانی حالات کے لیے ماہرین کا انتخاب۔
اس سیزن اپنی کپاس کی فصل کو محفوظ بنائیں۔
ہمارے مکمل کپاس IPM پیکج پر بنڈل بنائیں اور 30% تک بچائیں — کیڑے مار ادویات، فولیئر غذائیت اور ماہرانہ شیڈول۔