{"product_id":"sudao-11-6-sc","title":"SUDAO 11.6% SC","description":"\u003cdiv dir=\"rtl\" lang=\"ur\"\u003e\n  \u003cp\u003eسوڈا ؤ\u003cbr\u003e11.6 فیصد ایس سی\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eدھان میں نقصان دہ سنڈیوں کیلئے بہترین زہر۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسوڈا ؤ\u003cbr\u003e11.6 فیصد ایس سی\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eجدید، طاقتور اور بہترین زہر، ماحول دوست کیڑوں کیلئے بے ضرر۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسوڈا ؤ\u003cbr\u003e11.6 فیصد ایس سی\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eمتاثرہ سنڈی فوراً  مفلوج ہونے کے بعد ہلاک۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eسفارشات برائے استعمال\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eفصل | کیڑے | مقدار فی ایکڑ\u003cbr\u003eدھان | پتہ لپٹ سنڈی | 60-90 ملی لیٹر\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eطریقہ استعمال: کسی بھی ہاتھ سے چلنے والی (ہینڈ نیپ سیک) یا  ٹر یکٹر بوم اسپرئر  سے اسپرے کیا جا سکتا ہے۔ زہر کی مطلوبہ مقدار کو ضرورت کے مطابق پانی میں ڈال کر محلول بنائیں۔ تیار شدہ محلول کو اس طرح اسپرے کریں کہ زہر پودوں کے تمام حصوں تک یکساں پہنچ جائے۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eمحلول تیار کرنے کا طریقہ: اسپرے سے پہلے اس بات کا تعین کریں کہ ایک ایکڑ میں کتنی کتنی ٹینکیاں درکار ہیں۔ (مشین کی کیلیبریشن کریں) آپ ایک ایکڑ میں کتنی ٹینکیاں  درکار ہیں۔مشین کی   کیلیبریشن  کریں۔ آپ ایک ایکڑ میں جتنی ٹینکیاں  استعمال کریں  گے اتنے مگ ایک بالٹی میں پانی ڈالیں۔ زر کی صح  فی ایکڑ  مقدار پیمانے سے ناپ کر اس بالٹی میں ڈالیں اور  کسی  ساف لکڑی  یا ڈنڈے سے  اچھی طرح ہلائیں۔ اسپرے مشین کی ٹینکی میں آدھا پانی بھریں اور پھر ایک مگ پانی نکال کر اس میں ڈال دیں۔ ٹینکی کو مطلوبہ نشان تک پانی سے بھریں اور اچھی طرح ہلائیں۔ محلول اسپرے کرنے کیلئے تیار ہے۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاحتیاطی تدابیر: استعمال سے پہلے لیبل ضرور پڑھ لیں۔ دوا اکھانے پینے کی چیزوں اور جانوروں کے چارہ جات کے ساتھ اسٹور نہ کریں۔ دوا کو اس کی اصل پیکنگ میں ٹھنڈی خشک اور ہوا دار جگہ پر آگ سے دور اسٹور کریں۔ سپرے کا محلول بناتے وقت یا اسپرے کے دوران تمباکو نوشی نہ کریں اور نہ ہی کچھ کھائیں۔ سپرے کے دوران حفاظتی لباس اور جوتے پہنیں علاوہ ازیں آنکھوں اور ہاتھوں کی حفاظت کیلئے عینک اور دستانوں کا استعمال کریں۔ ہوا کی مخالف سمت اسپرے نہ کریں۔ دوا کو پانی کے تالاب اور ندی نالوں سے دور رکھیں۔ سپرے کے فوراً بعد نہائیں اور کپڑے تبدیل کریں۔ سپرے شدہ کھیت میں کم از کم 24 گھنٹے تک خود بھی نہ جائیں اور جانوروں کو بھی نہ جانے دیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاسٹورج : زہر کو مقررہ معیاد استعمال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے۔ بشرطیکہ زہر کو اس کی اصل پیکنگ میں سورج کی روشنی اور نمی سے دور ہوا دار جگہ پر رکھا جائے۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاشتراک: اس زہر کو دوسرے زہروں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بشرطیکہ وہ اساسی نوعیت کی نہ ہوں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eتریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں ہے۔ زہر کے اثرات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ڈاکٹر حضرات علامات کے مطابق علاج کریں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eانتباہ: زہر کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ اسپرے کرنے سے پہلے ہدایات ضرور پڑھ لیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eابتدائی طبی امداد: زہر کے غلط استعمال یا بے احتیاطی کے باعث حادثے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اس دوران مریض کو کھلی، سایہ دار جگہ پر لٹا دیں، اس کا جسم گرم رکھیں۔ زہر آلود کپڑے اتار کر جسم کے متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے دھوئیں۔ اگر زہر آنکھوں میں پڑ جائے تو صاف پانی سے آنکھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eگارنٹی:ز ہر پیکنگ پر درج خصوصیات کے مطابق ہے اور مجوزہ استعمال کے لئے موزوں ہے۔ چونکہ زہر کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے ہم اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ تاہم غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان، تقسیم کنندگان پر ہرگز نہ ہوگی۔\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاسپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ: 28 دن\u003c\/p\u003e\n  \u003cp\u003eاستعمال سے پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلا لیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"PLANT 4LIFE","offers":[{"title":"100ml","offer_id":51607874896118,"sku":"01013040001","price":635.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0809\/2388\/5814\/files\/SUDAO_11.6_SC.png?v=1789035292","url":"https:\/\/ygkonnect.com\/ur\/products\/sudao-11-6-sc","provider":"YG Konnect","version":"1.0","type":"link"}