VEYONG JINTENG 60% WG
Insecticide PLANT 4LIFE

VEYONG JINTENG 60% WG

Rs.1,042

Pack Size
مجھے کتنی مقدار درکار ہے؟
اسٹاک میں
کیش آن ڈیلیوری، JazzCash، Easypaisa

مصنوعات کی تفصیل

تفصیل اور ہدف

وایونگ
جینتینگ

وایونگ جینتینگ ایک کیمیائی پر مشتمل ایک طاقتور کیمیکل ہے جو ایک زود اثر اور وسیع عمل والا سسٹمک کیڑے مار زہر ہے۔ یہ اپنے طاقتور کیمیائی اثرات کی بدولت کیڑوں کو ہلاک کرتا ہے۔ یہ اپنے منفرد اور جدید کیمیائی اجزاء کے باعث مختلف فصلوں میں رس چوسنے والے کیڑوں کو خصوصاً سفید مکھی اور پلانٹ بگز کے خلاف فوری اور دیرپا کنٹرول دیتا ہے۔
دوسرے زہروں سے مطابقت وایونگ جینتینگ کیڑے مار زہروں کے ساتھ ملا کر سپرے کر سکتے ہیں۔ ماسوائے ایسی زہروں کے۔

ترکیب استعمال: سب سے پہلے پانی (جس کی پی ایچ 6 تا 8 ہو) کو مطلوبہ مقدار میں لیں پھر وائیونگ جینتینگ کی سفارش کردہ مقدار کا محلول بنا کر اچھی اسپرے سے پودے کے تمام حصوں پر اسپرے کریں۔

وقت استعمال: جب نقصان دہ کیڑوں کا حملہ معاشی نقصان کی حد تک پہنچ جائے تو اسپرے شروع کریں اور حسب ضرورت اس کو دہرائیں۔
وایونگ جینتینگ کے اسپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ (PHI): فصل برداشت کرنے سے 14 دن پہلے اس کے استعمال بند کریں۔
Re Entry Interval (REI): وایونگ جینتینگ کے اسپرے کے 24 گھنٹے بعد لوگ اس سے متاثرہ کھیت میں دوبارہ داخل ہو سکتے ہیں۔

سفارشات برائے استعمال

فصل | کیڑے | مقدار فی ایکڑ
چاول | پلانٹ ہاپر (پیل) | 100 گرام

ابتدائی طبی امداد: زہر آنکھوں میں پڑ جائے یا جسم کا کوئی حصہ زہر آلود ہونے کی صورت میں پانی کی وافر مقدار کے ساتھ اچھی طرح دھوئیں اور اگر زہر نظام تنفس میں چلا جائے تو مریض کو کھلی ہوا دار جگہ پر منتقل کریں۔ پندرہ منٹ تک جسم کے متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے دھوئیں ڈاکٹر سے فوری رابطہ کریں اور زہر کی خالی پیکنگ ڈاکٹر کو مہیا کریں۔

اشتراک: دوسرے زرعی زہروں کے ساتھ ملا کر بھی سپرے کیا جا سکتا ہے۔ بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔

تریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں۔ اثر ہونے کی صورت میں ڈاکٹر کی نگرانی علامات کے مطابق علاج کریں۔

انتباہ: زر کو بچوں، غیر ذمہ دار افراد، پالتو جانوروں کو کھانے پینے کی اشیاء اور خالی زہروں سے دور مقفل رکھیں اور دی گئی ہدایات ضرور پڑھیں۔

احتیاطی تدابیر: استعمال سے پہلے لیبل کو بغور پڑھیں اور اس پر عمل کریں۔ سپرے کرتے وقت منہ اور آنکھوں کی حفاظت کریں اور زر کپڑوں پر نہ گرنے دیں۔ سپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ بچے ہرگز نہ جائیں اور خواتین ہرگز نہ جائیں۔ سپرے سے فارغ ہو کر پورے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔ زر کے خالی ڈبوں کو استعمال میں نہ لائیں بلکہ ناقابل استعمال بنا کر پانی کے ذخیرے سے دور زمین میں گہرا دفن کر دیں۔ زر کے خالی ڈبوں کو استعمال میں نہ لائیں۔

گارنٹی: زر لیبل پر درج خصوصیات کے مطابق اور مجوزہ استعمال کے لئے موزوں ہے۔ چونکہ زر کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے ہم صرف اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ تاہم غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان، تقسیم کنندگان یا نمائندگان پر ہرگز نہ ہوگی۔

اسپرے کے 24 گھنٹے بعد لوگ اسپرے شدہ کھیت میں داخل ہو سکتے ہیں۔
اسپرے اور برداشت کا درمیانی وقفہ: 14 دن

کیڑے مار زرعی زہر
صرف زرعی استعمال کیلئے
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں

استعمال سے پہلے لیبل پر درج ہدایات لازمی پڑھیں

Farmer using phone in field

اس سیزن اپنی کپاس کی فصل کو محفوظ بنائیں۔

ہمارے مکمل کپاس IPM پیکج پر بنڈل بنائیں اور 30% تک بچائیں — کیڑے مار ادویات، فولیئر غذائیت اور ماہرانہ شیڈول۔

اوسط جواب: 3 منٹ ہفتے کے ساتوں دن تصدیق شدہ زرعی ماہرین

اپنی زبان منتخب کریں

جس زبان میں دیکھنا چاہتے ہیں وہ منتخب کریں۔ آپ اسے کسی بھی وقت اوپر کی پٹی سے بدل سکتے ہیں۔

ڈیلیوری کہاں کریں؟

اپنے علاقے کی ڈیلیوری کا وقت دیکھنے کے لیے شہر منتخب کریں۔

شہر