Victrx 25% WP
Insecticide PLANT 4LIFE

Victrx 25% WP

Rs.483

Pack Size
مجھے کتنی مقدار درکار ہے؟
اسٹاک میں
کیش آن ڈیلیوری، JazzCash، Easypaisa

مصنوعات کی تفصیل

تفصیل اور ہدف

زراعت --- زندگی

ویکٹرکس
25 فیصد ڈبلیو پی

ویکٹرکس 25 فیصد ڈبلیو پی نئے گروپ نیونیکوٹینائیڈ (Neonicotinoid) کا انتہائی طاقتور، مکمل سرایت پذیر زہر ہے (Systemic) اور د یر پا اثر رکھنے والی کیڑے مارزہر ہے۔ کپاس کے رس چوسنے والے کیڑوں خصوصاً سبز تیلااور سفید مکھی کے مکمل انسداد کے لئے نہایت مؤثر ہے۔ ویکٹرکس 25 فیصد ڈبلیو پی مکمل سرایت پذیر ہونے کی وجہ سے کپاس کی فصل پر ہر مرحلے میں نہایت کامیابی کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سفارشات برائے استعمال

فصل | نقصان دہ کیڑے | مقدار فی ایکڑ
کپاس | سفید مکھی | 200 گرام
کپاس | سبز تیلہ، تھرپس | 75 گرام
چاول | پلانٹ ہاپر | 75 گرام

طریقہ استعمال: زہر سپرے کرنے کیلئے باریک پھوار والی ہالو کون نوزل استعمال کریں۔ سپرے سے پہلے کلبریشن ضرور کریں تاکہ فی ایکڑ سپرے کرنے سے پہلے پانی کی صحیح مقدار معلوم ہو سکے تاہم سرف اندازے کیلئے کہا جا سکتا ہے کہ ایک ایکڑ سپرے کیلئے 120 تا 160 لیٹر زہرکے محلول کی ضرورت پڑتی ہے۔ ہمیشہ زہر کی تجو یز کردہ مقدار زمین کی ساخت اور موسم کے مطابق استعمال کریں۔

وقت زہر پاشی: فصل پر سپرے حفظ ما تقدم یا بیما ری کی علامات ظاہر ہوتے ہی شروع کر دیں اور بعد میں 7 سے 10 دن کے وقفے سے دو اور سپرے کریں۔

اشتراک: دوسرے زرعی زہروں کے ساتھ با آ سانی ملا یا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔

گارنٹی: یہ زہر لیبل پر درج خصوصیات کے مطابق اور مجوزہ استعمال کے لئے موزوں ہے۔ چونکہ زہر کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے ہم صرف اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ تا ہم غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان، تقسیم کنندگان یا نمائندگان پر ہرگز نہ ہوگی۔

حفاظتی تدابیر: زہر بچوں، غیر ذمہ دار افراد اور جانوروں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ آنکھ، جلد اور کپڑوں کو زہر کی آلودگی سے بچائیں۔ سپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ ہوا کی سمت کو مدنظر رکھتے ہوئے سپرے کریں۔ سپرے کے بعد اچھی طرح نہائیں ۔ خالی پیکنگ کو زمین میں گہرا دفن کریں۔ آ پاشی اور گھر یلو استعمال کے پانی کو زہر آلود نہ ہونے دیں۔

طبی امداد: زہر کے غلط استعمال یا بے احتیاطی کے باعث حادثہ کی صورت میں فوراً ڈاکٹر کو بلائیں اس دورا ن مر یض کو سا یہ دار جگہ پا آرام کر نے دیں۔ اس کا جسم گرم رکھیں، زہر آلود کپڑے اتار دیں اور جسم کے متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے دھوئیں۔ زہر نگلنے کی صورت میں مر یض کو چار کول ملا پا نی پلا ئیں ۔ مر یض کو گھی، دودھ یا الکحل ہرگز نہ دیں۔ طبیعت میں زیادہ خرابی کے با عث ڈاکٹر کو بلائیں۔

سپرے اور برداشت کے درمیان وقفہ: 21 دن

Farmer using phone in field

اس سیزن اپنی کپاس کی فصل کو محفوظ بنائیں۔

ہمارے مکمل کپاس IPM پیکج پر بنڈل بنائیں اور 30% تک بچائیں — کیڑے مار ادویات، فولیئر غذائیت اور ماہرانہ شیڈول۔

اوسط جواب: 3 منٹ ہفتے کے ساتوں دن تصدیق شدہ زرعی ماہرین

اپنی زبان منتخب کریں

جس زبان میں دیکھنا چاہتے ہیں وہ منتخب کریں۔ آپ اسے کسی بھی وقت اوپر کی پٹی سے بدل سکتے ہیں۔

ڈیلیوری کہاں کریں؟

اپنے علاقے کی ڈیلیوری کا وقت دیکھنے کے لیے شہر منتخب کریں۔

شہر